+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 10 2026 14:37:46
  • Comments

Yellow Peas | اہم رپورٹ ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں مارکیٹ تیز ہے 130 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ حاضر میں جو بلک میں مال لگنا ہے وہ تین چار دن لیٹ ہے 15 تاریخ کو لگے گا اور حاضر مال شارٹ ہیں۔ دکان دار بھی جہاز والے مال ہی خرید رہے ہیں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اس کے بعد جو آگے فروری کے شروع میں مال لگنے ہیں ان مالوں کے 108/109 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ بکنگ 330 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 104.2 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لیکن وہ مال آنے میں وقت کافی ہے جائے گا جبکہ ادھر لوکل میں رمضان المبارک کی وجہ سے ڈیمانڈ پیک پر ہوتی ہے اور ریٹ کافی مناسب ہیں پچھلے سال بھی جنوری میں 109 والی مارکیٹ 135 تک چلی گئ تھی جبکہ اس سے پچھلے سال جنوری 2024 میں 112 روپے والے مارکیٹ 160 تک چلی گئ تھی۔ اور 2023 جنوری فروری میں بھی بازار 175 تک چلا گیا تھا۔ عموماً اس ٹائم نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ پیک پر ہوتی ہے۔ ابھی فل حال لوکل مارکیٹ تیز ہی نظر آ رہی ہے۔