+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 04 2023 09:48:18
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد شوگر ملز کے سودے 11400 تک ہوے ہیں ٹیکس پیڈ کے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودے کم ہو کر 11475 تک ہوے تھے جبکہ بڑھ کر 11650 تک کام ہو گئے تاہم اس وقت دوبارہ کم ہو کر 11575 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس ان پیڈ کے۔ جبکہ ٹیکس پیڈ کے 11625 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہو رہی ہے۔  ماہرین بھی پرافٹ ٹیکنگ کا ہی مشورہ دے رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جن بڑے انویسٹرز کے مال ملوں میں پڑے ہوئے ہیں ڈیلرز کے اکاؤنٹ میں اب ڈیلرز نے انویسٹرز کو کہنا شروع کر دیا ہے کہ اپنے سودے ملوں سے اٹھوا لیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دو تین سال قبل ایف آئی اے اور ایف بی آر نے ڈیلروں کو کافی رگڑا لگایا تھا جس کی وجہ سے ڈیلر ڈرتے ہیں کہ گورنمنٹ کی جانب سے کوئی ایکشن نہ ہو جائے اس لئے ڈیلرز اب انویسٹرز کا مال اپنے پاس ملوں میں نہیں رکھنا چاہتے۔ کیونکہ ڈیلرز ڈر رہے ہیں اسی لئے زیادہ تر ڈیلر اپنے انویسٹرز کو کہہ رہے ہیں کہ آپ اپنا مال مل سے اٹھوا لیں۔