+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 18 2025 19:41:18
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کی مارکیٹ گرم ہو گئی ھے۔ 20 روپیہ کوئنٹل تیزی کے ساتھ 14070 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج تمام ٹریڈرز کھل کر چینی لینا شروع ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شارٹ ٹرم میں چینی میں 500/600 روپیہ بوری کی تیزی آ سکتی ہے۔ عموماً 20 دسمبر سے 20 جنوری کے دوران کسان گنے کی کٹائی روک دیتا ہے جس سے ملوں میں گنے کی آمد کم ہوتی ہے اور گنے کا ریٹ بھی بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور ملیں کھل کر چینی بھی نہیں بیچتی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق حاضر میں چینی لینے میں کوئی حرج نہیں ہے شارٹ ٹرم میں تیزی کا رجحان ہے۔