+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 30 2025 13:47:37
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 17800 سلانوالی 17675 سفینہ 17675 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ سویرہ شوگر ملز کے 17625 کمالیہ 17525 فاطمہ 17475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی ضرورت کے مطابق ہی ہے۔ جنوبی پنجاب سائڈ بھی مارکیٹ 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو 17280 یونائیٹڈ 17250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اے کے ٹی ڈھرکی 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ 17350/17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی پورٹ والے مال 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور 17200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ سے مال لفٹ ہو کر گوداموں میں چلا گیا ہے۔ اب آگے 6 سے 10 اکتوبر کے درمیان 50/60 ہزار ٹن مال پورٹ پر لگے گا جو کہ باریک مال ہے۔ مارکیٹ میں مندہ تیزی کا دارومدار ان مالوں کے بکنے کے اوپر ہے۔ اگر وہ مال آسانی سے بک جاتے ہیں بازار میں پھر تو مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ لیکن اگر وہ مال باریک ہونے کی وجہ سے نہیں بکتے تو پھر لوگ ملز کی طرف ہی جائیں گے۔ اس صورت میں تھوڑے بہت بازار میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ تاہم جیسے جیسے نئے سیزن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ساتھ ساتھ مال فروخت بھی کرنے چاہیے۔ سارا مال ہولڈ کر کے آخری ریٹ کے لیے نہیں بیٹھنا چاہیے۔ ہولڈ کیے ہوئے مالوں کی مقدار ساتھ ساتھ کم کرنی چاہیے۔