+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 20 2025 12:59:48
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 20300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دیسی برسیم 17000 سے 23000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں شیخوپورہ اور واہنڈو منڈی میں۔ کل ملتان نیچے ریٹیل میں گاہکی ٹھنڈی تھی۔ امپورٹرز کے مال لیٹ ہوئے تھے اس لیے حاضر میں تھوڑی بہت کھینچ بنی تھی اور مارکیٹ میں 1500/1800 روپیہ من پڑا تھا۔ تاہم ابھی دوبارہ مارکیٹ سست ہے۔ گاہک نہیں ہے۔ مصر بھی پاکستان مارکیٹ کو دیکھ کر 150 ڈالر تیز ہوا ہے اور 1600 ڈالر ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 20033 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ تاہم اس ریٹ میں مصر سے بھی امپورٹ میں گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ دوبارہ کمزور ہے۔ آگے پورٹ پر مال لگنے ہیں۔ پیمنٹوں کا بحران بن سکتا ہے۔