+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 04 2025 13:01:47
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ جے ڈی یونائیٹڈ حاضر میں 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور 16825 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال گاہکی بھی سست ہے اور ڈیلرز بیچ بھی نہیں دیتے ہیں جہاں فارورڈ کے بھگتان ختم ہوئے وہاں مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ سنٹرل پنجاب میں چار مقامی شوگر ملوں سے مجموعی طور پر 53,000 میٹرک ٹن چینی جاری کی گئی ہے۔ چار شوگر ملوں نے چینی کی جو مقدار جاری کی ہیں ان میں نون شوگر ملز نے 19,000 میٹرک ٹن یونیکول شوگر ملز نے 12,000 میٹرک ٹن، سلانوالی شوگر ملز نے 12,000 میٹرک ٹن اور العربیہ شوگر ملز نے 10,000 میٹرک ٹن چینی جاری کی۔ تاہم یہ مال کچھ دن پہلے ہی لوڈ ہو گئے تھے اور یہ پورے پاکستان کی 2/3 دن کی ہی خوراک ہے۔