+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 04 2025 17:38:30
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 170 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں کیش پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 176 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی بھی مارکیٹ تیز ہے اور 7100/7150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کوورنگ والے گاہک ہیں۔ تاہم کوئ زیادہ مزے داری نہیں ہے۔ اگلے دنوں مال لگنا شروع ہو جائے گا پورٹ پر۔ دکان دار ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھل میں اچھی بیجائ ہو رہی ہے۔ دوسری جانب انڈیا بھی اچھی بیجائیاں ہو رہی ہیں۔ انڈیا دالوں کی بیجائ 31 اکتوبر تک کے ڈیٹا کے مطابق 26٪ تک زیادہ ہے۔ کالا چنا پچھلے سال کی نسبت 22٪ زیادہ بیجائ ہوا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ریٹ تو کافی کم ہے لیکن مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔