+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 04 2025 12:42:06
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 60/40 کوالٹی 12800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ریٹ کم ہے ان ریٹوں میں بیچ بھی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گوارہ پچھلے سیزن میں ریٹ 15 ہزار کھلا تھا اور 15/16 دسمبر کو ہی 21 ہزار تک ریٹ چلا گیا تھا۔ تاہم اس سیزن تو ریٹ ہے ہی کافی کمزور۔ اس لیے جیسے ہی مال آنا شروع ہونگے 11000/12000 کے لیول پر ان ریٹوں میں لوکل سٹاکسٹ مال خریدنا شروع کر دیں گے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی سست ہی ہے۔ انڈیا گوارہ 250 روپیہ کوئنٹل بازار کمزور ہوا ہے اور 4740 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں گوار گم کی مارکیٹ بھی سست ہے 1000 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ دوسری جانب لوکل مارکیٹ میں گوار میل کا ریٹ 28 روپیہ کلو تیز ہوا ہے۔ گوار میل کا ریٹ جو 90/92 روپیہ کلو تھا کراچی مارکیٹ میں ابھی 118 روپیہ کلو ہو گیا ہے۔ گوار میل کا ریٹ سویا میل کا ریٹ تیز ہونے کی وجہ سے بڑھا ہے۔ کراچی پورٹ پر سویا بین لگنا تھا جو کہ لیٹ ہونے کی وجہ سے سویا بین میل کا ریٹ تیز ہوا ہے۔ ساتھ ہی ملز نے گوار میل بھی استعمال کیا جس کی وجہ سے ریٹ بہتر ہوا ہے۔ تاہم آگے پورٹ پر سویا بین لگنا ہے اور 165 میں مال مل رہے ہیں۔ اس لیے گوار میل کی بھی دوبارہ مارکیٹ سست لگ رہی ہے۔