+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 17 2025 13:50:48
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17600 العریبیہ 17500 رمضان 17400 سفینہ 17400 المعیز 2 17350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 17550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ 17425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ آر وی کے شوگر ملز کے 17000 فاطمہ شیخو 17050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہے اور 16850  روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 16850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔زیریں سندھ میں النور ٹنڈو  آباد گار میر پور خاص مہران فاران 17200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال دکان دار ضرورت کے مطابق مال خرید رہا ہے۔ زیادہ مال نہیں خرید رہا ہے کیونکہ دکاندار ڈرا ہوا ہے۔ اس کو سر ہے کہ کہیں گورنمنٹ چھاپے ہی نا مارنے لگ جائے۔  دوسری جانب فارورڈ میں چیمبر والوں نے بھی خود ہی 17600 روپیہ کوئنٹل تک مال کاٹ دئے ہیں جس کی وجہ سے پھڈے بنے ہوئے ہیں فارورڈ کے سودوں میں۔ چیمبر نے یہ کام پہلی دفعہ نہیں کیا ہے۔ جب بھی مارکیٹ میں تھوڑی بہت کریکشن آتی ہے یہ لوگ بھاگ جاتے ہیں۔ جب لوگوں سے نفعے لینے ہوتے ہیں تو لے لیتے ہیں اور جب دینے کی باری آتی ہے تو بھاگ جاتے ہیں۔ اسی لیے اچھے بڑے گھر فارورڈ میں کام ہی نہیں کر رہے تھے۔ فل حال وقتی ان چیزوں کی وجہ سے بازار تھوڑا بہت دباؤ میں آ سکتا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ آگے اگست میں مارکیٹ ٹھیک ہو جائے گی۔