+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 18 2025 21:50:17
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 3 مل کے سودے 16010/15 تک ہوے ہیں۔ جبکہ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی بھی یہی ریٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں اتنی بیچ نہیں ہے۔ چونکہ حاضر اور فارورڈ میں کوئی خاص فرق نہیں ہے اس لیے دوکاندار حضرات بھی مارچ کے سودے ہی خرید رہے ہیں۔ آج کام بہت ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ملوں نے جو دو لاکھ ٹن چینی گورنمنٹ کو 15900 میں دینے کی رضامندی ظاہر کی ہے اس میں سیل ٹیکس شامل نہیں ہوتا اس لئے آپ یوں سمجھیں کہ ملوں کی چینی 18100 کے لیول پر بک گئ۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ملوں کے دو لاکھ ٹن چینی دینے کا مقصد یہی ہے کہ گورنمنٹ اوپن مارکیٹ کو فری ہینڈ کر دے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ گورنمنٹ بھی سستے بازار میں چینی فراہم کرے گی جس سے ایک عام آدمی کا فائدہ ہو گا۔ اور ملیں اوپن مارکیٹ میں چینی اپنے حساب سے بیچیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ آج مارکیٹ میں کافی گہما گہمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ابھی تو پاکستان میں بیشمار ڈیلروں کے نمبر بند ہیں کیونکہ مارکیٹ میں گرفتاریوں کی وجہ سے خوف و ہراس تھا تاہم جیسے ہی مارکیٹ پورے طریقے سے کھلے گی مارکیٹ میں اچھی گاہکی دیکھنے کو ملے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودے 16640 تک ہوے ہیں اوور آل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ اپریل بھی کھل کر ملتا نہیں ہے۔