+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 20 2026 12:52:56
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 600/700 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ کل 7900/7950 تک کام ہو کر آج 7700/7800 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں میں بڑے سٹاکسٹ نے تھوڑی بہت خریداری کی ہے جس کی وجہ سے بازار پلس ہوا ہے۔ بڑے سٹاکسٹ کا والیوم زیادہ ہوتا ہے۔ وہ مال ہولڈ نہیں کرتے ہیں۔ جیسے ہی تھوڑا بہت بازار بہتر ہو بیچ بھی نکال دیتے ہیں۔ دوسرا جن ٹریڈرز نے مندہ ہونے کی وجہ سے اوپر ریٹوں میں سر پر مال بیچے تھے انہوں کے کوورنگ بھی کی ہے جس کی وجہ سے بازار تھوڑا پلس ہوا ہے۔ دوسری جانب آج سے اگلہ پورا ہفتہ بارشیں ہیں۔ تاہم آگے آمدن یکم اگست کے بعد سے بھرپور شروع ہو جائے گی۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔