+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 20 2026 14:27:33
  • Comments

Wheat | گندم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ مزید تیز ہے اور اسلام آباد پہنچ میں 4525/50 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل لائن لوڈ میں بھی 11200 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے کیونکہ بیشتر اوقات گورنمنٹ کی خود کی خواہش ہوتی ہے کہ جو میجر اشیاء ہوتی ہیں لوکل میں کسان ان کی زیادہ سے زیادہ کاشت کریں اور لوکل اگر ریٹ اچھا ہو گا تو کسان زیادہ کاشت کرے گا۔ یہی وجہ تھی کہ حکومت نے جواروں کی امپورٹ کا پرمٹ بھی نہیں دیا تاکہ لوکل میں جوار کی زیادہ کاشت ہو۔ اب ممکن ہے گورنمنٹ امپورٹ کی اجازت میں تاخیر کرے تاکہ لوکل ریٹ اچھے ہوں اور زمیندار کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔