+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 20 2026 18:24:11
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو دوبارہ بہتر ہوا ہے اور 172/172.50 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ 5 اگست کی پیمنٹ پر 174/174.50 جبکہ 45 دن کی پیمنٹ پر 176.50 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے گزشتہ ہفتے میں بہت زیادہ کام ہوے ہیں کراچی سے اس لئے آج زیادہ تر پیمنٹ کی طرف توجہ رہی ہے ٹریڈرز کی۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے تھوڑا بہت کم ہو کر دوبارہ مارکیٹ اچھی ہو جائے گی۔ اگست ستمبر شپمنٹ کنٹینرز میں 607 ڈالر میں کام ہوے ہیں پاکستان کیلئے یہ مال اگست میں یا ستمبر میں شپمنٹ ہوں گے شپمنٹ کے بعد بھی 50/55 دن لگ جاتے ہیں پاکستان آنے میں کیونکہ یہ ٹرانسشپمنٹ کے سودے ہیں۔