+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 02 2026 15:06:20
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 34800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں مارکیٹ سست ہے۔ کیونکہ بکنگ کا پڑتا کم ریٹ میں ہے۔ بکنگ کراچی پورٹ کے لیے 2430 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 33800 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ امپورٹرز کو بک کروا کر لوکل بیچنے میں 1000 روپیہ من کا اب بھی نفع ہے۔ اس لیے لوکل ہاتھ روکتے نہیں ہیں سیلنگ دیتے ہیں اور مال بک کروا لیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایرانی زیرہ اور انڈین زیرہ فیصل آباد منڈی میں 35500/36000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال ایرانی مال نہیں آ رہے ہیں بلوچستان راستوں کے مسئلے ہیں۔ پہلے گاڑیاں جلا دی تھی ادھر اس وجہ سے خطرہ ہے اس طرف سے ٹریڈرز مال نہیں منگوا رہے ہیں۔ بلوچستان لوکل زیرہ کچے مال جو پہلے 23000/24000 رہ گئے تھے ابھی 28000/29000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اچھے چھنے ہوئے مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ سست ہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چائنہ کی سیلنگ کی وجہ سے مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔