+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 30 2026 00:11:01
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کی مصر سے بکنگ 1350 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصر میں برسیم کی آمد تو تھوڑی تھوڑی بڑھنا شروع ہو گئی ہے لیکن مصر کی کرنسی پچھلے ایک ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں 5.78 فیصد مضبوط ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹر کو فل الحال وارہ نہیں ہے۔ تاہم پاکستان میں فل الحال امپورٹرز بھی خریدار نہیں بن رہے ہیں کیونکہ دیسی برسیم بہت سستا ھے دیسی برسیم مشین کلین مال پاکستان میں 14700/800 کے لیول پر ہیں۔ اگر ان کو ڈالرز میں کنورٹ کریں تو تقریباً 1180 ڈالر کے لگ بھگ بنتے ہیں جبکہ مصری برسیم 1350 ڈالر ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مصر کے ایکسپورٹرز نے تقریباً 300/400 کنٹینرز انڈیا کو بیچے ہوے ہیں وہ اپنے حساب سے مصر کی مقامی منڈیوں سے تھوڑا تھوڑا خرید کر کوورنگ کر رہے ہیں۔ امید ہے 15 جولائی تک مصر کے ایکسپورٹرز جو انہوں نے انڈیا کو مال بیچا ہوا کوور کر جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 15 جولائی کے بعد مصر کی مارکیٹ دباؤ میں آ سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فل الحال پاکستان کو وارہ نہیں ہے۔ دیسی برسیم کی بات کریں تو پاکستان میں پکے دڑے کے مال 11000/12000 روپیہ من ہیں۔ ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن کام اس ترتیب سے کریں کہ 20/25 ستمبر تک اپنے مالوں کو فارغ کر لے بندہ۔ یہ سال تھوڑا عجیب ہے ریٹ انتہائی مناسب ہیں لیکن سپلائی بہت وافر ھے۔ تاہم جن دوکانداروں کی اپنے ہاتھ کی سیل ہے ان کو 11000/12000 والے سودے لے کر آمنے سامنے کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ م