+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 30 2026 14:39:04
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کویٹہ منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 35000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ دوبارہ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا سے بکنگ دوبارہ تھوڑی ڈھیلی ہوئ ہے 50 ڈالر نرم ہے اور کراچی سی اینڈ ایف 2410 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 33560 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل ریٹ اوپر ہے اس لیے امپورٹرز لوکل مارکیٹ میں مال فروخت کر کے دوبارہ بک کروا لیتے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا کراپ تو 5/7% کم تھی تاہم اس سال انڈیا کی ایکسپورٹ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال اب تک 1.5 لاکھ ٹن کی انڈیا نے زیرے کی ایکسپورٹ کی ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 17% تک کم ہے۔ ایکسپورٹ میں کمی کی مین وجہ چائنہ کی اضافی پیداوار ہے۔ چائنہ میں پہلے زیرے کی کراپ کم ہوتی تھی وہ اپنی کھپت پوری کرنے کے لیے زیارہ امپورٹ کرتا تھا لیکن پچھلے دو سالوں سے چائنہ زیرہ ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ جس سال انڈیا ریٹ کافی تیز ہو گیا تھا اس کے بعد سے چائنہ میں اپنی ضرورت سے زیادہ زیرے کی پیداوار ہو رہی ہے۔ ابھی بھی چائنہ انڈیا سے 50 ڈالر کم میں آفر کر رہا ہے۔ مین بڑا سپلائر تو انڈیا ہی ہے لیکن چھوٹے سپلائر والے ممالک جس میں ایران سیریا وغیرہ ہیں ان کی کراپ بھی اچھی ہے۔ لوکل پاکستان میں بھی بلوچستان کے علاقوں سے زیرہ ا رہا ہے جو کہ چھنائ وغیرہ کروا کر 24000/26000 روپیہ من تک فروخت ہو رہا ہے۔ یہ دیسی مال ہوتا ہے اس کی خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے۔ مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔