+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 25 2025 12:05:09
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی دوبارہ سست ہے۔ تھل لائن بھی 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 8300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد اور ملتان منڈی میں کچے مالوں کے 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جن ٹریڈرز نے نیچے 7800/7900 روپیہ کوئنٹل پر مال لیے جیسے ہی 300/400 روپیہ کوئنٹل بازار تیز ہوا ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کی کیونکہ فصل اچھی ہے ابھی بہت ٹائم ہے۔ مال ابھی تو آنا شروع ہوئے ہیں۔ ابھی رش کر کے ریٹ بڑھا کر مال نہیں خریدنا چاہیے۔ ٹھنڈا کر کے مال خریدنے چاہیے۔