+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 12 2025 23:48:45
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں حاضر مارکیٹ 100 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہے اور جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد شوگر ملز وغیرہ کے 14650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گیا ہے۔ فیصل آباد سائڈ سورج شوگر ملز کے 14800 جبکہ سویرہ شوگر ملز کے 14900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ فل حال حاضر مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ دور دور تک کوئی گاہکی نہیں ہے۔ دکان دار اتنا ہی مال لیتے ہیں جو ایک ہی دن میں آسانی سے فارغ کر سکیں۔ سنٹرل پنجاب سائڈ بھی 14850/15000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ سمجھنا چاہیے۔ جبکہ زیریں سندھ سائڈ بھی 14800/900 تک ریٹ ہے۔ گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ میں 2500 روپیہ کوئنٹل نکل گیا ہے۔ مزید بھی مندے کا ہی رجحان ہے۔ فارورڈ بھی 15/20 روپیہ کوئنٹل بازار کمزور ہے 3 مل جنوری کے سودوں کے 13915 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج پنجاب بھر ملز میں 3981 ٹرالیاں گنے کی ارائول تھی۔