+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 16 2025 14:00:18
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ آج 100 روپیہ کوئنٹل کمزور اوپن ہوئ ہے اور سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز 17700 العریبیہ 17550 رمضان 17500 سفینہ 17500 المعیز 2 17400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 17575 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں کمالیہ 17450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی مارکیٹ کمزور ہے۔ حمزہ آر وی کے شوگر ملز کے 17000 فاطمہ شیخو 17050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 16900 اتحاد 17925 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور ٹنڈو آباد گار میر پور خاص مہران فاران 17200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق نچلے لیول پر گورنمنٹ کے ڈر کی وجہ سے کام کم ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ میں حکومت کے ریٹ فکس کرنے کی وجہ سے بھی کافی مسئلے مسائل ہو گئے ہیں۔ کیونکہ فارورڈ میں ملوں نے ڈیلرز کو مال بیچے ہوئے ہیں اور ڈیلرز نے آگے لوکل مارکیٹ میں مال بیچے ہوئے ہیں۔ پہلے جو سودے ہوئے ہوئے ہیں ان کے بگھتان میں مسئلے ہو سکتے ہیں۔ تاہم فل حال مارکیٹ میں چیزیں کلئر نہیں ہیں جس کی وجہ سے وقتی بازار تھوڑا سست لگ رہا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی ہے۔ جو لانگ ٹرم مال سنبھال سکتا ہے مال ہولڈ کر کے ہی رکھے ہوئے ہے۔ پچھلی بار جب بازار 2023 میں تیز ہوا تھا تو تیزی والے ریٹ کچھ وقت کے لیے ہی تھا۔ پھر یک دم مارکیٹ دوبارہ گر گئ تھی۔ پچھلی بار جب مارکیٹ 165 تک گئ تھی تب سپورٹنگ ریٹ 135 تھا تو اس وجہ سے ہمیں مندہ لگتا تھا۔ اب کی بار سپورٹنگ ریٹ ہی اوپر آ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے تھوڑی بہت کریکشن تو وقتی ہو سکتی ہے لیکن مندہ نہیں لگتا ہے۔