+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 17 2025 14:41:09
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی اچھے خشک مال 4300 روپیہ من تک کا گاہک ہے لیکن فل حال بیچ کھل کر نہیں ہے۔ بیچ 4400/4500 روپیہ من تک کی ہے۔ بھاگ ناڑی کوالٹی 4200 جبکہ دادو کوالٹی 4100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ابھی فل حال لوڈنگ بھی کھل کر نہیں ہے۔ مال بھی گیلے آ رہے ہیں آگے 8/10 دن تک صحیح مال آنا شروع ہونگے۔ فصل اس بار کم ہے۔ ان ریٹوں میں مال خریدنے چاہیں۔ 
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 7300/7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ مال خریدنے چاہیں۔ سدا بہار جوار کی فصل بھی کافی کمزور ہے۔ بیچ ہی نہیں آتی ہے۔ اکا دکا گاڑی با مشکل ملتی ہے۔ فل حال جن سٹاکسٹ کے پاس مال ہیں بیچ نہیں دیتے ہیں اور مزید ان ریٹوں میں بھی گاہک ہے۔