+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 24 2025 17:07:34
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد 14725 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ یہ پنیلٹی والے مال ہیں اور ڈیلر زیرو کنڈیشن کر کے فروخت کر رہے ہیں کیونکہ ان پر جرمانہ لگنا شروع ہو گیا ہے۔ فریش ڈی او کے ریٹ زیادہ ہیں۔ بغیر پنیلٹی والے مال 14850/75 جیسے ریٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودوں کے 14825/30 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ مارچ 15535 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو گروپ کی ملیں حاضر میں سیلنگ نہیں دے رہی ہیں کیونکہ انہوں نے مارچ اپریل اور مئی کر کے کافی سودے بیچ لئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جے ڈی ڈبلیو مل نے اپریل کے سودے 16000 جبکہ مئی کے سودے 16500 تک بیچے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ جے ڈی ڈبلیو حاضر میں کوئی سیلنگ نہیں دے رہی ہے۔ مارکیٹ میں حاضر کے جتنے کام ہو رہے ہیں وہ اوپن مارکیٹ سے ہی ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں فل الحال مضبوطی نظر آ رہی ہے۔