+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 24 2025 13:33:31
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب مارکیٹ گرم ہی ہے۔ سرگودھا زون نون شوگر ملز 15100 روپیہ کوئنٹل جبکہ العریبیہ شوگر ملز کے 15050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں رمضان اور سفینہ شوگر ملز کے 14900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14900 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ کمالیہ کنجوانی کشمیر سورج نو سیل ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد 14725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ اے کے ٹی گھوٹکی 14775 ڈھرکی 14740 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل فروری کے سودوں کے 14850 جبکہ مارچ کے سودوں کے 15550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ اور آر وائی کے 14800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ باندھی سکرنڈ 14000 ٹنڈو چمبڑ انصاری 14150 تھرپارکر 14200 ساہنگھڑ 14750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ آج ریٹیل میں گاہکی بھی ہے۔ کل سندھ میں گنے کی 862 ٹرالیوں کی آمدن تھی آج 1028 ٹرالیاں آمدن ہے۔پنجاب میں کل 2391 ٹرالیاں گنے کی آمدن تھی جبکہ 2256 ٹرالیاں آمدن ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ بھی چینی کی تیز ہوئ ہے۔ نیچے 462 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے تھے جبکہ ابھی 562 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آگے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی بہتری کا ہی رجحان نظر آ رہا ہے۔