Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 27 2026
May 05 2026 14:28:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 93.5/94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے اپریل میں کراچی پورٹ پر 1575 کنٹینرز کی آمدن تھی۔ .
May 05 2026 13:39:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ جوہرآباد 14400 بھلوال شوگر ملز کے 14075 سفینہ اور العریبیہ 13750 روپیہ کوئنٹل المعیز 2 13650 تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13650 کسان 13775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 13385 اتحاد 13400 ڈہرکی اے کے ٹی 13355 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 13425 اتفاق 13430 فاطمہ 13525 شیخو 13540 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ النور 13450 مہران فاران 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مئی فکس کے سودوں کے 13335 اور جون فکس کے سودوں کے 13385 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 10 ڈالر تیز ہوئی ہے اور لنڈن شوگر کے 454 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
May 05 2026 12:56:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت 500 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور چھانگا مانگا منڈی میں 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 1640 ڈالر فی ٹن کے لیول پر رکی ہوئی ہے۔ .
May 05 2026 12:52:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ شہزادی اور مورو کوالٹی ڈنڈی والے مالوں کے 12000/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
May 05 2026 12:50:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11500/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 11400/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے۔ .
May 05 2026 12:39:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ مندے کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امپورٹ میں کافی مال آ گئے ہیں۔ اپریل میں کراچی پورٹ پر 349 کنٹینر کی آمدن تھی جبکہ جنوری فروری اور مارچ تینوں ماہ میں ملا کر 182 کنٹینر آئے تھے۔ ابھی آگے اپنی کراپ بھی شروع ہو جائے گے۔ .
May 05 2026 12:36:41 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور جنوبی پنجاب لائنوں پر لوڈ میں 3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ اسلام آباد پہنچ میں بغیر پرمٹ والے مال 3900 جبکہ پرمٹ والے 4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ رکی سی ہے۔ 4 ڈالر نرم ہے اور 230.60 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں گندم بلیک سی ریجن کے۔ .
May 05 2026 12:26:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 8300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ راولپنڈی پہنچ میں پلانٹ والے مالوں کے 9200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ مجموعی طور پر باجرے میں مندے کا رجحان ہے۔ باجرہ کافی سٹاک پڑے ہیں تھل میں اور اس بار فیڈوں میں باجرہ نہیں گیا۔ جب سیزن شروع ہوا تھا تب ہائبرڈ مکئ کا ریٹ اوپر تھا لیکن پھر بعد میں سارا سیزن ہی نیچے رہا ہے اور آگے بھی ہائبرڈ مکئ کی کاشت اچھی ہے۔ ہائبرڈ مکئ کے لوکل ریٹوں میں کمی کے امکانات ہیں۔ فیڈ ملز ہائبرڈ مکئ ہی خریدیں گی۔ ایکسپورٹ میں بھی ہائبرڈ مکئ کا ریٹ کم ہے۔ .
May 05 2026 12:24:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 4600/4650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ابھی نیچے ریٹیل میں کام شروع نہیں ہوئے ہیں۔ ابھی پنجاب میں دوسرے چارے بک رہے ہیں۔ .
May 05 2026 12:18:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ملرز کو کراچی مارکیٹ سے وارہ نہیں ہے۔ اس پر کرایہ لگا کر پنجاب تھل سے اوپر پڑتا ہے۔ ملرز تھل کا ہی چنا استعمال کر رہے ہیں۔ کراچی مارکیٹ ٹھنڈی ہے ثابت میں ہی تھوڑا بہت استعمال ہو رہا ہے۔ تھل سرگودھا منڈی میں 6750 روپیہ من ملتان 6650 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اپریل میں کراچی پورٹ پر آسٹریلیا سے کالے چنے کے 372 کنٹینر آئے ہیں جبکہ رشیا اور تنزانیہ سے 167 کنٹینر آئے ہیں۔ فل حال اگر امپورٹ میں پیرٹی بنی تو امپورٹرز بکنگ میں چلے جائیں گے کیونکہ ویسل کا ریٹ کنٹینر سے 20 ڈالر کم ہی ہوتا ہے۔ آج بکنگ کنٹینر میں 590 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں بھی امپورٹرز نے ویسل بک کروا کر لوکل مارکیٹ میں اپنا پرافٹ رکھ کر 45 دن کر کے لوکل میں مال سیل کیے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے مزے داری نہیں ہے۔ .
May 05 2026 12:01:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں 14000/14500 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ ابھی مارکیٹ اوپن ہوئے ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 525/530 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہے۔ سدا بہار جوار آج دوبارہ مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور اوکاڑہ منڈی میں 17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان منڈی میں بھی 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 16000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ .
May 04 2026 18:34:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر چیکو کراچی مارکیٹ میں 170 جبکہ مشین کلین 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ لوکل سٹھری چنا کچے مال 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا والے 7/8 ایم ایم 200 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 اور 9 ایم ایم مالوں کے مارکیٹ کمزور ہے اور کراچی مارکیٹ میں 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کینیڈا 9/10 مالوں کے 260/270 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نیچے پرچون میں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہے۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم برانڈڈ مال 10/15 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہے اور 310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی کمزور ہے۔ .
May 04 2026 18:22:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل لائن لوڈ میں کچے مال 8400 روپیہ کوئنٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ راولپنڈی پہنچ میں پلانٹ والے مال کے 9300 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
May 04 2026 18:20:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 12700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بیچ بھی کھل کر نہیں ہے اور گاہکی بھی کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
May 04 2026 18:11:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 165/166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور نپر مسور کے 168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ان ریٹوں میں مال لینا چاہیے۔ آگے جہاں کہیں گاہکی آئ لوکل بازار میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ .
May 04 2026 18:05:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 20 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 13370 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مئ فکس کے سودوں کے 13315 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کوئ زیادہ رونک نہیں ہے۔ برابر سا ہی کام ہے۔ .
May 04 2026 18:04:40 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 04 2026 18:02:50 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں 8 دن پیمنٹ پر۔ کراچی مارکیٹ بھی 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل اب جو مال بیچ گئے ہیں ٹریڈرز نے ہولڈ کیے ہوئے ہیں بیچتے نہیں ہیں کھل کر۔ انٹرنیشنل مارکیٹ 1120/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں تل کا ریٹ کم ہے اور آگے گلوبل موسمی حالات حالات نا ساز ہیں۔ سپر النینو ہے اور جس سے ایشیا میں خشک سالی کے امکانات ہیں۔ ٹریڈرز پہلے سے ہی مظبوط ہو گئے ہیں۔ لیکن یہ ابتدائی باتیں ہیں آگے وقت کے ساتھ ساتھ ری سرچ کلئر ہوگی۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی ہے .
May 04 2026 17:57:52 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 11100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں پورٹ کے مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ گودام کے مال کے 11150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
May 04 2026 17:55:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ .
May 04 2026 17:51:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کمزور ہے شام کے اوقات میں اور 93.5/94 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہی ہے۔ییلو پیس دال کی 102 روپیہ کلو کی بیچ ہے .
May 04 2026 17:41:58 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی مارکیٹ تھوڑی ٹھنڈی ہے۔ 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 14000/14300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ ہائبرڈ جوار بھی تھوڑی بہت مارکیٹ ریٹ کم ہوا ہے اور 525 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار بھی 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اتنا بڑا نفع ہے جس کسی کو مال بیچنے ہوتے ہیں 500 کم کر کے بیچ جاتا ہے۔ .
May 04 2026 17:39:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ شام کے اوقات میں 1/2 روپیہ کلو بہتر ہے اور کراچی مارکیٹ 167.5/168 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 45 دن پیمنٹ پر 172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6750/6800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پنجاب میں تھل کے مال ہی بک رہے ہیں۔ کراچی سے کام کاج نہیں ہے۔ صرف سٹے باز ہی تھوڑی بہت لئ بیچی کر لیتے ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
May 04 2026 14:46:45 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم لائنوں پر 3600/3650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ اسلام آباد پہنچ میں 3800/3900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ لیکن مظبوط ہے۔ .
May 04 2026 14:32:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سہ پہر کے اوقات میں مارکیٹ مزید سست ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 166 جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 170/170.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
May 04 2026 14:15:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر چیکو کراچی مارکیٹ میں 170 جبکہ مشین کلین 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ لوکل سٹھری چنا کچے مال 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا والے 7/8 ایم ایم 218/222 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 اور 9 ایم ایم مالوں کے 250/270 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دبئی میں امپورٹرز کے مال پڑے ہوئے تھے جو کہ پاکستان بکنے آئے ہیں اس وجہ سے بازار تھوڑا نرم ہے۔ دوسرا نیچے دالوں کی ڈیمانڈ کمزور رہی ہے اپریل کے مہینے میں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم مالوں کے 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 04 2026 14:12:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا ہے کویٹہ منڈی میں مارکیٹ کمزور ہے اور 14800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے کیونکہ فیصل آباد راولپنڈی کراچی حیدر آباد وغیرہ میں سندھ کے لوکل ٹکڑا اور گولی مال کافی بک رہے ہیں۔ ٹریڈرز ہلکی کوالٹیاں مکس کر کے ریٹ نیچے کر کے فروخت کر دیتے ہیں اس وجہ سے فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں کراپ تو 15/20 % کم ہے لیکن آگے جا کر اثرات آئیں گے۔ .
May 04 2026 14:11:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ 500 روپیہ من مزید کمزور ہوئ ہے اور 36500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ تاہم لوکل مارکیٹ میں بیچ ہے۔ نیچے گاہکی بھی ہے آگے عید کی وجہ سے ڈیمانڈ ہے مال بک رہے ہیں۔ تاہم اوپر لیول پر گیپ بہت زیادہ ہے۔ امپورٹرز کو بکنگ میں وارہ ہے اس لیے لوکل مال بیچ کر بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ انڈیا سے بکنگ مزید نرم ہے اور ایف او بی 99 ٪ پیورٹی والے مالوں کے 2175 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی چائنہ کی ڈیمانڈ نا ہونے کی وجہ سے سست ہے۔ لوکل بھی مارکیٹ پڑتے سے کافی اوپر ہونے کی وجہ سے نرم نظر آ رہی ہے۔ .
May 04 2026 13:51:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا کے 530 جبکہ کیوری کے 550 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرچون میں مال بک رہے ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اکا دکا مال پرافٹ ٹیکنگ کے لیے آ جاتا ہے۔ .
May 04 2026 13:48:31 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن ویسل والے مال کراچی مارکیٹ میں 166.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نپر مسور کے 168.5/169 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ ٹھنڈی ہے۔ آگے جہاں کہیں نیچے ڈیمانڈ اچھی ہوئ لوکل میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott