+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 18 2026 19:01:16
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم واہنڈو منڈی میں 2000 بوری سے زیادہ کی آمد تھی۔ شیخو پورہ منڈی میں 400/500 بوری کی آمد تھی۔ 11000 سے 14000 تک کام ہوے ہیں۔ ٹوٹل آمد کا بیس فیصد مال فروخت ہوا ہے۔ گاہک اتنا مزے دار نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال انتظار کرنا بہتر ہے کیونکہ مصر کی فصل بھی اچھی ہے۔ کراچی پرانا مال 2025 والا 14400 میں کام ہوا ہے۔ اس ریٹ میں مال مل جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملتان منڈی میں پرچون فروش پرانا مال لئے جا رہے ہیں سستا سمجھ کر اس لئے ملتان کے دوکاندار پرانا مال کراچی سے لے کر بیچ رہے ہیں۔ جلد بازی والا سال نہیں ہے۔ کیونکہ اگر پائپ لائن وکرے سے پہلے بھر گئی تو وکرے کے دنوں میں لوگ وکرا ڈھونڈیں گے۔ سپلائی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پرانے مال بہت پڑے ہوئے ہیں پاکستان میں اور مصر کی فصل بھی اچھی ہے۔