Sesame | تل
Sep 10 2026
چینی کی تازہ ترین رپورٹ۔ چینی کے روزانہ کے ریٹ
Apr 28 2026 12:37:04 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فل حال مارکیٹ سست ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مونگ ثابت کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف ہی اچھی بیجائیاں ہونے کے امکانات ہیں۔ امپورٹ میں بھی تھوڑے تھوڑے مال ا ہی جاتے ہیں۔ تنزانیہ کے مال بکنگ میں 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں مئ شپمنٹ کے جو کراچی پورٹ پر 8500 روپیہ من تک کا پڑتا ہے اور لوکل میں تنزانیہ کے مال کے 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا برازیل وغیرہ کے 850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10376 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں ارجنٹینا 12000 روپیہ من جبکہ برازیل کے مال کے 11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل ریٹ کافی تیز ہے مونگ کا یہ سٹاک والا ریٹ نہیں ہے اور باقی دالوں کا ریٹ کم ہے اگر آگے مونگ کی کراپ اچھی اترتی ہے تو لوکل میں ریٹوں میں تگڑی کریکشن آ سکتی ہے آگے لانگ ٹرم میں۔ .
Apr 28 2026 12:15:12 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 169 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ آسٹریلیا سے 565 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر فل حال 172 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 279.2 روپیہ کے لیول تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ کالا چنا تنزانیہ سے 550 ڈالر۔ فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 167.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں خاموشی ہے زیادہ کھل کر لوکل میں ٹریڈرز مال بھی نہیں خرید رہے ہیں کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے سٹاک کافی پڑے ہیں اور اگر بکنگ ڈھیلی ہوئ تو امپورٹرز بکنگ میں جانا شروع کر دینگے۔ سرگودھا منڈی میں 6625 روپیہ من بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Apr 28 2026 12:07:59 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 11300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ ہے مال بک جاتے ہیں۔ صرف ریٹ کافی زیادہ ہیں اور ٹریڈرز بیچ میں ہلکے مال بھی مکس کر کے سبی کوالٹی کر کے بیچ رہے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 480/485 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے مال بک جاتے ہیں۔ ابھی ساتھ ساتھ تھوڑے تھوڑے مال بک رہے ہیں اور ٹریڈرز ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں لیکن جب ٹریڈرز زیادہ تر مال اپنا بیچ لیں گے پھر اگر ڈیمانڈ برقرار رہتی ہے تو مارکیٹ میں صحیح کھینچ پڑ سکتی ہے۔ پھر جن کے پاس مال رہ جائیں گے وہ اپنی مرضی سے ہیبیچیں گے۔ سدا بہار جوار مارکیٹ انتہای گرم ہے اوکاڑہ منڈی میں 12300 سے 12800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ جبکہ ملتان منڈی میں بھی 12400/500 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ نیچے ڈیمانڈ پر مارکیٹ منحصر ہے۔ .
Apr 28 2026 12:03:21 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی سی ہے۔ تھل لائن کچے مال 8000 روپیہ کوئنٹل لوڈ میں جبکہ راولپنڈی پلانٹ والے مال پہنچ میں 8800/8900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ قمر مشانی باریک مال ملتان منڈی 5200 روپیہ من جبکہ روجھان کے باریک مالوں کے 6200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ابھی گندم کی کٹائیوں کے بعد باجرے کی بیجائیاں بھی شروع ہو جائیں گی۔ .
Apr 27 2026 18:55:12 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر چیکو کراچی مارکیٹ میں 170 جبکہ مشین کلین 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا والے 7/8 ایم ایم 222 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8 اور 9 ایم ایم مالوں کے 250/270 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مالوں کے 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Apr 27 2026 18:44:17 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایورج مال 11000/11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 11200/11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Apr 27 2026 18:42:05 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70/30 کوالٹی 12300/12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 60/40 کوالٹی 11900/12000 جبکہ ریگولر کوالٹی 11200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ڈیمانڈ سست ہے۔ انٹرنیشنل میں جہاں ڈیمانڈ آئی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Apr 27 2026 18:25:17 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 100/200 روپیہ من نرم ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ملتان منڈی میں ہلکے کچرا کوالٹی مال مکس کر کے سبی کوالٹی کر کے بیچ رہے ہیں۔ جس وجہ سے گاہک ریٹ نہیں بھرتا۔ہائبرڈ جوار ملتان منڈی میں 480/485 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ امپورٹرز کے پاس مال تو کم ہیں اور جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ساتھ ساتھ اکا دکا پرافٹ ٹیکنگ بھی کرتے ہیں۔ سدا بہار جوار مارکیٹ گرم ہے۔ ملتان منڈی میں 12200 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ سدا بہار جوار شارٹ ہیں۔ .
Apr 27 2026 18:18:55 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان اور فیصل آباد منڈی میں کچے مال 3200 جبکہ پلانٹ والے مال 3400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن لوڈ میں کچے مالوں کے 8000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ٹریڈرز گندم اور سرسوں وغیرہ میں لگے ہوئے ہیں باجرہ میں چارمنگ نہیں ہے۔ .
Apr 27 2026 18:15:44 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مال سرگودھا منڈی میں 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ریٹس بھی مناسب ہیں گاہکی بھی کمزور ہے جبکہ بیچ بھی خاص نہیں ہے۔ .
Apr 27 2026 17:19:04 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500/19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ شہزادی اور مورو کوالٹی کے 15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج کنری منڈی میں 500 بوری کی آمدن تھی اور ہائبرڈ مالوں کے 17000/17500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Apr 27 2026 17:01:33 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600/11700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Apr 27 2026 16:59:07 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 0.5 روپیہ کلو بہتر ہوئی ہے اور نپر کوالٹی کے 166.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن کوالٹی کے 162.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کمزور ہے جہاں اچھی گاہکی آئی مارکیٹ تیزی کی جانب گھوم جائے گی۔ .
Apr 27 2026 16:56:32 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں پورٹ کے مالوں کے 11100 جبکہ گودام کے مالوں کے 11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آگے پہلی تاریخوں میں جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Apr 27 2026 16:53:19 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں جہاز والے مالوں کے پورٹ سے 95 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ آگے جو مال کنٹینرز میں یوکرین سے بک ہوئے تھے ان کے 93 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں مزیداری نظر نہیں آرہی ہے۔ .
Apr 27 2026 16:35:01 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فارورڈ اپریل فکس کے سودوں کے 13330 جبکہ مئی فکس کے سودوں کے 13290 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 27 2026 15:51:50 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم تھل پنجاب کی منڈیوں میں لوڈ میں 9000/9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اسلام آباد پہنچ میں 3800/3850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق زمین دار ان ریٹوں میں کھل کر مال فروخت نہیں کر رہے ہیں۔ تگڑے زمین دار تو بالکل بھی مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ صرف جن کو پیمنٹوں کی ضرورت ہے وہ مال فروخت کر رہے ہیں جبکہ سٹاکسٹ بھی بھر پور گاہک ہیں۔ پچھلے سال سٹاکسٹ کی 2200/2400 والی گندم 4800/5000 روپیہ من تک فروخت ہوئ ہے۔ اس سال سٹاکسٹ بھرپور ایکٹو ہیں۔ دوسری فیلڈ کے انویسٹرز بھی چینی دالوں میں مزے داری نا ہونے کی وجہ سے گندم میں ایکٹو ہیں۔ مجموعی طور پر گندم کی لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں رشین گندم ایف او بی 234.90 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 27 2026 15:49:13 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر چیکو کراچی مارکیٹ میں 170 جبکہ مشین کلین 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سٹھری چنا 5500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں کچے مالوں کے اس دفعہ کراپ اچھی ہے تاہم گوداموں میں پچھلے سال کا سٹاک بھی پڑا ہے۔ آسٹریلیا والے 7/8 ایم ایم 222 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8 اور 9 ایم ایم مالوں کے 250/270 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم گودام کے مالوں کے 330 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Apr 27 2026 15:08:27 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں گڈ ایورج مال 11000/11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کراچی مارکیٹ میں 11200/11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ 11 ہزار سے مندی نہیں لگتی ہے۔ جن ٹریڈرز کے گوداموں میں مال پڑے ہیں وہ بیچ رہے نہیں ہیں۔ .
Apr 27 2026 14:59:43 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 0.5 روپیہ کلو بہتر ہوئی ہے اور نپر کوالٹی کے 166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن کوالٹی کے 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نیچے گاہکی کمزور ہے تاہم آگے پہلی تاریخوں میں نیچے گاہکی بہتر ہوئی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ بکنگ والے مالوں کا پڑتا بھی اونچا ہے جبکہ تک لوکل مارکیٹ مضبوط نہیں ہوگی امپورٹرز بکنگ میں نہیں جائے گے۔ .
Apr 27 2026 14:57:54 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15550 جبکہ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا کوالٹی 16500/17000 اور گولی فیصل آباد منڈی میں 22500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل دھنیا حیدرآباد منڈی میں 16000/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق گاہکی سست ہے اور ٹریڈرز بلوچستان وغیرہ سے مال منگوا کر مکس وغیرہ کرکے فروخت کرتے ہیں۔ بکنگ 40 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 1360 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں ایف او بی میں۔ .
Apr 27 2026 14:55:14 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کراچی مارکیٹ میں 37500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 39000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی زیرہ فیصل آباد منڈی میں 42000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 30/40 ڈالر مزید کمزور ہوئی ہے اور 2230 ڈالر ایف او بی جبکہ سی این ایف میں 2350 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Apr 27 2026 14:51:03 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 95.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Apr 27 2026 14:45:30 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت 100 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 11100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ امپورٹرز کے ساتھ ساتھ پورٹ پر مال بھی لگ رہے ہیں اور نیچے کاؤنٹر بھی سلو ہے۔ پیمنٹ کا بحران ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے۔ .
Apr 27 2026 13:26:40 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سائڈ بھلوال شوگر ملز کے 14000 سفینہ شوگر ملز کے 13700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13540 کسان 13670 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ 13345 اتحاد 13350 ڈہرکی اے کے ٹی 13320 ایس جی ایم 13300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 13360 فاطمہ 13475 شیخو 13470 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ مہران فاران اور میرپور شوگر ملز کے 13390 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اپریل فکس کے سودوں کے 13340 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ مئی فکس کے سودوں کے 13310 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ .
Apr 27 2026 12:37:58 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500/19500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آخری تاریخوں کی وجہ سے کام کاج سلو ہے۔ فلحال شہزادی اور مورو کوالٹی کی آمدن ہورہی ہے اسکے بعد جون میں لودھراں اور جامپور کوالٹی بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائے گی۔ .
Apr 27 2026 12:35:01 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت 500 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور چھانگا مانگا منڈی 11500 روپیہ من بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تھوڑے بہت خشک مال لائنوں سے آرہے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے تاہم آخری تاریخوں کی وجہ سے پرچون میں بھی کام سلو ہے۔ .
Apr 27 2026 12:32:35 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے روجھان سائڈ سے گٹو گٹو کر کے آمدن ہوجاتی ہے تاہم کھل کر آمدن آگے مئی کے آخر تک ہوگی .
Apr 27 2026 12:18:00 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جیسے جیسے زمیندار گندم کی کٹائی سے فارغ ہوتے جائے گے ساتھ ساتھ نیچے ڈیمانڈ بھی بہتر ہوتی جائے گی اگلے دنوں نیچے اچھی ڈیمانڈ رہنے کے امکانات ہیں۔ہائبرڈ جوار 20/25 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور گنگا لائن وغیرہ کے 485/490 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سدا بہار جوار آج اوکاڑہ منڈی میں 1 گاڑی تک آمدن تھی اور 12200/12700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ نیچے پرچون میں کام شروع ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Apr 27 2026 12:11:26 4 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ کوالٹی مال گجرخان منڈی میں 4650/4700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott