+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 27 2026 15:51:50
  • Comments

Wheat | گندم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم تھل پنجاب کی منڈیوں میں لوڈ میں 9000/9100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ اسلام آباد پہنچ میں 3800/3850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق زمین دار ان ریٹوں میں کھل کر مال فروخت نہیں کر رہے ہیں۔ تگڑے زمین دار تو بالکل بھی مال نہیں بیچ رہے ہیں۔ صرف جن کو پیمنٹوں کی ضرورت ہے وہ مال فروخت کر رہے ہیں جبکہ سٹاکسٹ بھی بھر پور گاہک ہیں۔ پچھلے سال سٹاکسٹ کی 2200/2400 والی گندم 4800/5000 روپیہ من تک فروخت ہوئ ہے۔ اس سال سٹاکسٹ بھرپور ایکٹو ہیں۔ دوسری فیلڈ کے انویسٹرز بھی چینی دالوں میں مزے داری نا ہونے کی وجہ سے گندم میں ایکٹو ہیں۔ مجموعی طور پر گندم کی لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں رشین گندم ایف او بی 234.90 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔