+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 28 2026 12:15:12
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 165 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کیش پیمنٹ پر 166 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 169 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ بکنگ آسٹریلیا سے 565 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر فل حال 172 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 279.2 روپیہ کے لیول تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ کالا چنا تنزانیہ سے 550 ڈالر۔ فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 167.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں خاموشی ہے زیادہ کھل کر لوکل میں ٹریڈرز مال بھی نہیں خرید رہے ہیں کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے سٹاک کافی پڑے ہیں اور اگر بکنگ ڈھیلی ہوئ تو امپورٹرز بکنگ میں جانا شروع کر دینگے۔ سرگودھا منڈی میں 6625 روپیہ من بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔