+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 28 2026 12:37:04
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 11500/700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فل حال مارکیٹ سست ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مونگ ثابت کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف ہی اچھی بیجائیاں ہونے کے امکانات ہیں۔ امپورٹ میں بھی تھوڑے تھوڑے مال ا ہی جاتے ہیں۔ تنزانیہ کے مال بکنگ میں 700 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں مئ شپمنٹ کے جو کراچی پورٹ پر 8500 روپیہ من تک کا پڑتا ہے اور لوکل میں تنزانیہ کے مال کے 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا برازیل وغیرہ کے 850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10376 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں ارجنٹینا 12000 روپیہ من جبکہ برازیل کے مال کے 11600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل ریٹ کافی تیز ہے مونگ کا یہ سٹاک والا ریٹ نہیں ہے اور باقی دالوں کا ریٹ کم ہے اگر آگے مونگ کی کراپ اچھی اترتی ہے تو لوکل میں ریٹوں میں تگڑی کریکشن آ سکتی ہے آگے لانگ ٹرم میں۔