Sorghum | جوار
Oct 27 2026
گندم کی آج کی تازہ ترین صورتحال
Jul 27 2026 12:27:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت 200/300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور فیصل آباد منڈی میں 8000/8100 روپیہ من جبکہ حیدرآباد منڈی میں 7600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ کے مال 6200 جبکہ برازیل 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی خاموش ہے۔ فلحال سیالو کی تھوڑی تھوڑی آمدن شروع ہوگئی ہے اور آگے جب تمام علاقوں سے مزید آمدن بڑھے گی تب ریٹس میں کمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 27 2026 12:17:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ بہتر ہے۔ لالا موسیٰ لائن 2900/2950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ تھل لائن بھی 7400/7500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں اور پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8200/8300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے کیونکہ ہائبرڈ مکئ کا ریٹ تیز ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے باجرے میں کھینچ ہے۔ تاہم آگے جب آمدن ہوگی ہائبرڈ مکئ کے ریٹوں کے ساتھ ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ .
Jul 27 2026 12:11:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 6400/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ مظبوط ہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اکا دکا گاڑی کی سیل آتی ہے وہ بھی ہلکی کوالٹی مالوں کی۔ ملتان منڈی میں ہلکی کوالٹی مالوں کے 6000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ اچھی کوالٹی 6400/6500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 27 2026 12:08:13 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مالوں کے 4900 تک کام ہو کر ابھی 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے 4850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب پنجاب لوڈوں میں بھی 4800 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ساتھ تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jul 27 2026 12:05:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید گرم اوپن ہوئ ہے اور 185/186 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے۔ تاہم ہر کسی کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ پرافٹ بھی ٹیکنگ لازمی کریں۔ سرگودھا منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 7750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 620/30 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں کنٹینرز میں۔ 620 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 188 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے اور لوکل بھی 1/2 روپیہ کلو کا فرقہ ہے۔ اسی لیے ان ریٹوں میں ساتھ ساتھ مال فروخت کرنا چاہیے۔ یہ کنٹینرز میں بکنگ کا ریٹ ہے بلک میں 10/15 ڈالر ریٹ کم ہوتا ہے۔ امپورٹرز بلک میں مال منگوا کر اپنا نفع رکھ کر ادھر 45 دن کر کے بیچ دیتے ہیں۔ .
Jul 27 2026 00:05:15 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید گرم ہے 3 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں جبکہ فارورڈ میں 45 دن پیمنٹ پر 187 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال لوکل میں شارٹ کوورنگ والے گاہک ہیں جس کی وجہ سے لوکل بازار گرم ہے۔ .
Jul 26 2026 14:41:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ گرم ہے اور 5 اگست پیمنٹ پر 179 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے اب جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے ٹریڈرز ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں مارکیٹ میں پچھلے دو تین ہفتے میں 19 روپے پڑ گئے ہیں۔ اب لوکل جیسے جیسے بازار اوپر جا رہا ہے نفع بھی پکا کریں۔ .
Jul 25 2026 22:26:26 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی ایک روپیہ کلو نرم ہوا ہے اور 5 اگست کی پیمنٹ پر 177.50 تک کام ہوے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے لیکن ہلکی پھلکی کوریکشن کے بعد دوبارہ مارکیٹ ٹریک پر آ جاے گی کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے .
Jul 25 2026 21:11:04 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 178.50 میں کام ہوا ہے 5 اگست کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست ستمبر کی شپمنٹ پاکستان کیلئے 619 ڈالر میں کام ہوا ہے جو کراچی آ کر تقریباً 188.28 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ جبکہ اکتوبر نومبر نئی کراپ 640/45 ڈالر کی آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 25 2026 20:49:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم پنڈی اسلام کی ملوں میں پرمٹ والے مال 4800/4850 تک کام ہوے ہیں جبکہ بغیر پرمٹ والی 4900 سے 4925 تک کام ہوے ہیں۔ روٹین پیمنٹ پر 5000 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ گورنمنٹ کے حوالے سے خبر ہے کہ گورنمنٹ 10 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گی۔ لیکن ابھی تک ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کوئی ٹینڈرز جاری نہیں کئے امید ہے پندرہ دن تک ٹی سی پی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹینڈر جاری کرے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے 10 لاکھ ٹن سے پاکستان کی ملکی ضروریات پوری نہیں ہوتی اب دیکھنا یہ پڑے گا کہ گورنمنٹ دس لاکھ ٹن کے علاؤہ کیا قدم اٹھاتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان سیریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین مزمل چیپل صاحب نے ڈان اخبار کو دئیے گئے بیان میں حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ گورنمنٹ کو گندم کی امپورٹ اوپن کرنی چاہیے تاکہ ہر کوئی امپورٹ کر سکے۔ انہوں نے ڈان اخبار کو یہ بھی بتایا کہ گورنمنٹ کو پہلے مرحلے میں 20 لاکھ ٹن جبکہ دوسرے مرحلے میں پھر 20 لاکھ ٹن کی اجازت دینی چاہیے۔ چیئرمین سیریل ایسوسی ایشن مزمل چیپل صاحب سے ہماری ٹیم کوشش کر رہی ہے کہ ان سے ٹائم لیا جائے اور ان کے ساتھ گندم پر لائیو سیشن کیا جائے فیس بک پیج پر۔ تاہم ہمیں جیسے ہی مزمل بھائی سے ٹائم ملا ہم آپ کو مطلع کریں گے۔ فل الحال گندم میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 25 2026 19:32:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ 15 روپیہ کوئنٹل مزید ڈاؤن ہے اور جے ڈی ڈبلیو 13330 روپیہ کوئنٹل تک مال مل جاتے ہیں۔ اتحاد 13350 جبکہ ڈھرکی 13320 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ فارورڈ جولائ فکس 13210 جبکہ اگست فکس 13110/20 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 25 2026 18:52:35 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن ملتان منڈی میں 46500/47500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں پلانٹ والے مالوں کے۔ لائنوں پر کچے مال 37000/42000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں لائنوں پر گاہک بھی نہیں ہے جبکہ بیچ بھی نہیں ہے۔ .
Jul 25 2026 18:52:08 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 170/172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رشیا سے سٹانڈر کوالٹی کے 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا سے 8 ایم ایم 210 جبکہ 7 ایم ایم 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 170/175 8 ایم ایم 200/205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 305/308 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 25 2026 18:51:11 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کراچی مارکیٹ میں 11200/11300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گڈ ایورج مالوں کے جبکہ فیصل آباد منڈی میں 11000/11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال کام کاج کم ہے کیونکہ آمدن بھی کم ہے اگلے دنوں مزید بارشیں بھی ہیں اور اسکے بعد ہی آمدن بڑھے گی تاہم وہاں مارکیٹ کی صورتحال واضح ہوگی۔ .
Jul 25 2026 18:44:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 12500/13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن 450 جبکہ پرولائن 470 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور ملتان منڈی میں پرانے مال 12500 جبکہ نئے مال کی 8000 روپیہ من تک کی بیچ ہے جبکہ گاہکی خاموش ہے۔ .
Jul 25 2026 18:40:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ .
Jul 25 2026 18:37:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید گرم ہو گئ ہے۔ 5 اگست پیمنٹ پر 177 کا گاہک ہے جبکہ ایڈوانس بھی بیچ کوئ نہیں ا رہی ہے 176.5 ریٹ ہے۔ اکا دکا ٹرالہ ملتا ہے پھر ریٹ ہی تیز ہو جاتا ہے۔ سرگودھا منڈی میں بھی ایڈوانس 7100/7150 جبکہ 45 دن 7350 کا بازار بن گیا ہے۔ لوکل شارٹ کوورنگ یعنی جنہوں نے سر پر مال بیچے تھے گاہک ہیں جبکہ بیچ ہی کوئ نہیں آ رہی ہے۔ .
Jul 25 2026 18:33:34 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 13345 حمزہ 13405 آروائے جے 13410 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جولائی فکس کے سودوں کے 13225 جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 13125 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 25 2026 18:21:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 3 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں کرمسن کوالٹی 165 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ بہتر ہے تاہم بکنگ کو دیکھتے ہوئے بکنگ کے ساتھ ساتھ کام کرنا چاہیے۔ .
Jul 25 2026 18:20:49 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12000 60/40 کوالٹی 11700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13500 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 25 2026 18:17:06 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ مارکیٹ لالا موسی سائڈ لائن پر 2850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل سائڈ کچے مال لوڈ میں 7400 روپیہ کوئنٹل جبکہ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8100/8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیڈ ملز والی مکئی کا ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے باجرہ مارکیٹ بھی جذباتی طور پر بہتر ہوئی ہے۔ .
Jul 25 2026 18:13:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 100 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 25 2026 18:12:20 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 11550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے جبکہ لوکل بیچ کھل کر ہے۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jul 25 2026 18:04:55 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید گرم ہے اور 176.25 روپیہ کلو تک ایڈوانس کام ہو گئے ہیں جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 181 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ شارٹ کوورنگ والے گاہک ہیں جس کی وجہ سے لوکل کام گرم ہے دوسرا بکنگ میں بھی تیزی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لوکل میں انویسٹرز ایکٹو ہیں۔ بکنگ 619 ڈالر تک کام ہو گئے ہیں حاضر والے مالوں کے اور نیو کراپ 640 ڈالر مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ .
Jul 25 2026 17:44:32 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت شام کے اوقات میں فیصل آباد منڈی میں 7800 روپیہ من جبکہ حیدرآباد منڈی میں 7300/7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ نرم نظر آرہی ہے۔ .
Jul 25 2026 17:21:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گندم مارکیٹ بھی مزید تیز ہے اور اسلام آباد پہنچ میں پرمٹ والے مالوں کی 4750 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Jul 25 2026 17:19:14 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ اوپر 16000 تک کام ہو کر ابھی 300 روپیہ من نرم ہے اور نئے مالوں کے 15 ستمبر سے 15 اکتوبر خریدار مرضی 15700 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ جن ٹریڈرز نے نیچے 14000/14500 میں مال لیے ہیں ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ پرانے مال بھی 300/500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ بھی 10 ڈالر نرم ہے اور 1230/1240 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 25 2026 17:13:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں گرم ہو گئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ والے 175.5/176 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7050 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں کیش پیمنٹ والے جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 7275 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ فل حال بازار میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Jul 25 2026 17:12:24 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصر سے پاکستان کیلئے 1230 سے 1250 ڈالر تک ہوے ہیں۔ ابھی تھوڑے بہت ہی کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 1250 والا 15500 میں جبکہ 1230 والا 15240 تک پڑتا ہے کراچی آ کر۔ کراچی 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے سودے 15700/800 میں مل جاتے ہیں۔ جبکہ پرانا مصری برسیم 13500 میں کام ہوا ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 25 2026 15:40:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 170/172 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رشیا سے سٹانڈر کوالٹی کے 525 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا سے 8 ایم ایم 210 جبکہ 7 ایم ایم 190 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 170/175 8 ایم ایم 200/205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 225/230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 305/308 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott