Red Chili | لال مرچ ثابت
Oct 08 2026
زیرہ سفید ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Jul 08 2026 18:57:47 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن ملتان منڈی میں شام کے اوقات میں پلانٹ والے مال 51000/52000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 08 2026 18:54:10 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 8100/8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ مین میں ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ ابھی انویسٹرز رکے ہوئے ہیں۔ آگے جہاں سیالو مونگ کی بھرپور آمدن شروع ہو گی وہاں مارکیٹ کی صورتحال واضح ہوگی۔ فل حال مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ بیجائیاں بہت اچھی ہوئ تھیں اور فصل بہت اچھی ہے۔ ریٹوں میں مزید کمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jul 08 2026 18:51:01 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھے تیار موٹے مال 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 210 جبکہ 7 ایم ایم 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بلغاریہ 8.5 ایم ایم 222 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 175 8 ایم ایم 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 308/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ امیریکا سے 1040/1080 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 08 2026 18:47:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں پرانے مال 12000 جبکہ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کام کاج نہیں ہے۔ .
Jul 08 2026 18:44:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12200/12300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سے ڈیمانڈ کمزور ہونے کی وجہ سے لوکل کام کاج ٹھنڈا ہے۔ .
Jul 08 2026 18:43:00 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال شام کے اوقات میں ملتان منڈی میں 14000/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 460/480 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے مال 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں پرانے مالوں کے۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 08 2026 18:34:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jul 08 2026 18:31:51 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 08 2026 18:25:05 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت جہاز والے مالوں کے 154 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر حاضر میں 159 اور کرمسن 160/161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی مارکیٹ میں پیمنٹوں کا بحران ہے۔ .
Jul 08 2026 18:21:42 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلوپیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے شام کے اوقات میں اور یوکرین کے مال 92 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے مالوں کے 93 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امریکہ نے ایران کے ساتھ جو معاہدہ ہوا تھا اس کی مخالفت کر دی ہے جس کی وجہ سے کروڈ آئل 8 ڈالر تیز ہوا ہے اور 75 ڈالر ہو گیا ہے۔ پہلے رشیا سے کرایہ 35/40 ڈالر آتا تھا لیکن کروڈ آئل کی قیمتیں تیز ہونے کی وجہ سے کرایہ 70 ڈالر تک ہو گیا تھا۔ جنگی تناؤ اگر بڑھتا ہے تو کرائیوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ایف او بی اور سی اینڈ ایف ریٹوں میں کرائے کی وجہ سے فرقہ بڑھ سکتا ہے۔ دوسرا رشیا پر امریکہ کی طرف سے پابندیاں ہیں جس کی وجہ سے بینک ڈاکیومنٹ کلیئرنگ کے مسائل بھی بن سکتے ہیں۔ فل حال اکا دکا بینک ہی ہیں جو رشیا سے ڈاکیومنٹ کلئر کر رہے ہیں۔ .
Jul 08 2026 18:10:28 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ رکی سی ہے۔ اس جی ایم شوگر ملز کے 13335 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے سوموار پیمنٹ پر 13475 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ شوگر ملز 13550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ شیخو 13600 فاطمہ 13610 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کام کاج سست ہے۔ فارورڈ 3 مل جولائ فکس 13165/75 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 08 2026 18:04:37 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی شام کے اوقات میں کراچی مارکیٹ میں 11400/11450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مالوں کے۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو کوالٹی 11950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے انڈر کاسٹ ہے جس کی وجہ سے بازار بہتر ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی بہتر ہے 975 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 11878 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ بہتر ہے۔ برازیل کراپ بارشوں کی وجہ سے خراب ہونے کی وجہ سے اس بار برما کے ریٹ تیز ہیں۔ .
Jul 08 2026 17:49:02 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 3100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن کچے مال 7800/7900 جبکہ پلانٹ والے 8100/8200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مال راولپنڈی پہنچ میں 8650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں مزے داری نہیں ہے۔ آگے جہاں قصور آمدن شروع ہوگی ریٹوں میں مزید کمی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ ہائبرڈ مکئ کے ریٹ کم ہونے کی وجہ سے باجرے کے ریٹوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ .
Jul 08 2026 17:41:19 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 6300/6400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ امید ہے آگے 15/20 جولائ کے بعد کام نکلے وہاں بازار میں مزید تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ فل حال ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں بیچتے نہیں ہیں۔ .
Jul 08 2026 17:34:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئی ہے اور کراچی مارکیٹ میں 161.5/162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل مارکیٹ سرگودھا منڈی میں 6600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بازار بہتر ہے تاہم کام ضرورت کے مطابق ہے۔ .
Jul 08 2026 16:33:12 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لوسن ملتان منڈی میں پلانٹ والے مال 51000/52000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹ کافی اونچا ہونے کی وجہ سے گاہکی کمزور ہے تاہم بیچ بھی کھل کر نہیں آتی ہے .
Jul 08 2026 16:32:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو مارکیٹ 13465 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ فارورڈ میں جولائی فکس کے سودوں کے 13180 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Jul 08 2026 16:30:09 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور جہاز والے مالوں کے 154 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر حاضر میں 159 اور کرمسن 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ پیمنٹ کے بحران کی وجہ سے نرم ہے۔ .
Jul 08 2026 15:26:43 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی مال 160 جبکہ مشین کلین مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اچھے تیار موٹے مال 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 210 جبکہ 7 ایم ایم 180/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بلغاریہ 8.5 ایم ایم 222 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 7 ایم ایم 175 8 ایم ایم 205 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 9 ایم ایم 235/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا مارکیٹ 9 ایم ایم 308/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 1040/1080 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 315 روپیہ کلو سے اوپر کا پڑتا ہے جبکہ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہے۔ .
Jul 08 2026 15:17:18 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد اور کراچی مارکیٹ میں 10500/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jul 08 2026 15:05:30 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ پرانے مال 12000 جبکہ نئے مال 15 ستمبر سے 15 اکتوبر بائر آپشن 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ واہنڈو منڈی میں دیسی برسیم 7000 سے 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ .
Jul 08 2026 14:39:44 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید سبی کوالٹی مال ملتان منڈی میں 14500/15000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ انویسٹرز تو فارغ ہو گئے ہیں نیچے جن دکانداروں کو مال چاہیے ہوتا ہے وہ ضرورت کے مطابق گاہک بن جاتے ہیں۔ ہائبرڈ جوار گنگا لائن وغیرہ کے 470/480 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آگے جہاں مزید ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کا رجحان بن جائے گا۔ سدا بہار جوار ملتان منڈی میں پرانے مال 16500/17000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں پرانے مالوں کے۔ .
Jul 08 2026 14:37:03 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ ایرانی ٹکڑا 16000/16500 جبکہ گولی کوالٹی 21000/21500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 20 ڈالر نرم ہوئی ہے اور 1800 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں گولی کوالٹی کی جو کہ کراچی پورٹ پر تقریباً 23000 سے اوپر کا ہی پڑتا ہے دوسری جانب امیریکا نے بھی ایران سے امن معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ حملے کیے ہیں اگر ایران سے سپلائی متاثر ہوئ تو لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بن سکتا ہے۔ .
Jul 08 2026 14:27:36 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید کراچی مارکیٹ میں 34500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین زیرہ کے جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی زیرہ 37000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 2450 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں سی این ایف میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ والے مالوں کا پڑتا نیچے ہے جسکی وجہ سے ٹریڈرز لوکل میں مال فروخت کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ .
Jul 08 2026 14:14:38 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی 50 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 11400/11450 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں گودام کے مالوں کے۔ بکنگ 10 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 970 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کہ کراچی پورٹ 11778 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ بکنگ بہتر ہے جسکی وجہ سے لوکل مارکیٹ بھی بہتر ہے۔ .
Jul 08 2026 13:48:39 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں یوکرین کے مال 91 رشیا کے مال 92 کینیڈا کے مال 92.5 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ جہاز والے مال مل پہنچ میں 93 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ضرورت کے مطابق کام ہے۔ فلحال تمام ٹریڈرز اور امپورٹرز کی نظریں بکنگ پر ہیں۔ .
Jul 08 2026 13:32:48 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سائڈ نون شوگر ملز کے 13900 سفینہ 13825 العربیہ 13740 المعیز 1 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13790 کمالیہ 13615 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب سائڈ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ شوگر ملز کے 13460 اتحاد 13480 ڈھرکی گھوٹکی 13415 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آروائے کے نو سیل حمزہ 13530 اشرف نو سیل فاطمہ 13610 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ سائڈ النور 13430 مہران فاران شوگر ملز کے 13480 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل جولائی فکس کے سودوں کے 13155 جبکہ اگست فکس کے سودوں کے 13100 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاسما کی رپورٹ کے مطابق 30 جون تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر کی ملز میں 3612324 میٹرک ٹن تک سٹاک رہتا ہے جو کہ ضرورت سے زیادہ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 471 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 08 2026 13:08:25 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج کنری منڈی میں ہائبرڈ مرچ کی نئی آمدن کا آغاز ہوگیا ہے اور 2/3 بوری کی آمدن تھی اور 15200 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں تاہم کھل کر آمدن آگے ستمبر میں ہو گی۔ جامپور ڈنڈی کٹ مال 10500/11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لودھراں 8500/9000 جبکہ جلالپور 8000/8500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jul 08 2026 12:56:46 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈین ایروڈ منڈی میں ہلدی 16900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں ایف او بی میں جبکہ انڈین بکنگ ایف او بی میں 1780 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ اونچی ہونے کی وجہ سے پاکستان کو ایکسپورٹ میں اچھا وارہ ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 08 2026 12:47:07 3 months ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ مارکیٹ سست ہے اور تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی مال 12200/12300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ تھر پارکر کوالٹی 93.310 کلو کے 13000 روپیہ تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چائنہ سے ڈیمانڈ سست ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا سے وارہ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott