+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 08 2026 18:21:42
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلوپیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے شام کے اوقات میں اور یوکرین کے مال 92 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا کے مالوں کے 93 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امریکہ نے ایران کے ساتھ جو معاہدہ ہوا تھا اس کی مخالفت کر دی ہے جس کی وجہ سے کروڈ آئل 8 ڈالر تیز ہوا ہے اور 75 ڈالر ہو گیا ہے۔ پہلے رشیا سے کرایہ 35/40 ڈالر آتا تھا لیکن کروڈ آئل کی قیمتیں تیز ہونے کی وجہ سے کرایہ 70 ڈالر تک ہو گیا تھا۔ جنگی تناؤ اگر بڑھتا ہے تو کرائیوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ایف او بی اور سی اینڈ ایف ریٹوں میں کرائے کی وجہ سے فرقہ بڑھ سکتا ہے۔ دوسرا رشیا پر امریکہ کی طرف سے پابندیاں ہیں جس کی وجہ سے بینک ڈاکیومنٹ کلیئرنگ کے مسائل بھی بن سکتے ہیں۔ فل حال اکا دکا بینک ہی ہیں جو رشیا سے ڈاکیومنٹ کلئر کر رہے ہیں۔