+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 22 2026 14:12:12
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 163 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ سرگودھا منڈی میں 6600/6650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ملتان 6550 فیصل آباد 6450 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جینین کام فل حال تھل کے مالوں کے ہی ہو رہے ہیں کراچی کام نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آج بکنگ 10 ڈالر نرم ہوئ ہے اور 610 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں آسٹریلیا سے جو کراچی پورٹ پر 185 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال ان ریٹوں میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہک نہیں ہے۔ رشیا سے کم ریٹوں میں مال مل جاتا ہے۔ رشیا سے 565 ڈالر میں کام ہوئے ہی جو کراچی پورٹ پر 171.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اور تھل کے مال اس بھی کم ریٹ میں پہنچ میں پنجاب کے ٹریڈرز کو پڑ رہے ہیں۔ بکنگ میں ریٹ بھی کنٹینرز میں ہے ویسل میں 10/15 ڈالر کم میں بھی مال مل جاتا ہے۔ پاکستان کی لوکل فصل اچھی ہونے کی وجہ سے اس بار زیادہ رجحان تھل کے مالوں میں ہی ہے۔ آسٹریلیا کے مال کراچی مارکیٹ میں 20 روپیہ کلو انڈر کاسٹ چل رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ انڈر کاسٹ ہونے کے باوجود بھی فل حال کراچی مزے داری نہیں ہے۔ بکنگ بھی دوبارہ نرم بظر آ رہی ہے۔