+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 25 2026 15:31:41
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم 200/300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور نئے مال کے 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 15800 سے 16000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ پرانے مال کے 13800/14000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ بکنگ 1250 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 15700 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ اور تھوڑے تھوڑے اکا دکا کر کے اندر خانے کام ہوئے ہیں۔ تاہم ابھی کھل کر امپورٹرز کام نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مصر سے تین مہینے ہونے والے ہیں کوئ کھل کر کام نہیں ہوئے ہیں اور پاکستان مصر سے برسیم کا سب سے بڑا بائر ہے۔ اس لیے مصر کی مارکیٹ پر پاکستان کی خریداری نا جانے کی وجہ سے پریشر پڑ سکتا ہے اور مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے۔ مصر سے بکنگ کمزور ہونے کے امکانات ہیں۔ بکنگ اگر تھوڑی بہت 50/100 ڈالر نرم ہوتی ہے پھر بکنگ میں تھوڑے تھوڑے کام ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس بار مال بھی ڈائرکٹ شپمنٹ میں ہیں جو تین ہفتے میں مال پاکستان آ جائے گا۔ دوسری جانب دیسی برسیم شیخوپورہ اور واہنڈو منڈی میں بارشوں کے باعث کام کاج نہیں ہے۔ دیسی برسیم کی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔