+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 25 2026 15:17:30
  • Comments

Coriander | دھنیا ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 15000/15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ گولی کوالٹی 20000/21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا گوندل منڈی میں بازار 500 روپیہ کوئنٹل انڈین کرنسی میں کمزور ہوا ہے اور اوپر 16250 تک کام ہو کر 15725 کی مارکیٹ ہے انڈین کرنسی میں 2/3% مندہ ہوا ہے۔ 12000 والا بازار 16000 چلا گیا تھا۔ ابھی پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ انڈیا بازار پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے نرم نظر آ رہا ہے۔ تاہم پاکستان میں انڈیا سے وارہ پڑتا نہیں ہے۔ ابھی 22000 روپیہ من سے اوپر کا پڑتا ہے۔ دوسری جانب ایران کے مالوں میں وارہ تو ہے لیکن آمدن کے مسائل ہیں۔ بلوچستان میں راستوں کے مسئلے ہیں جس کی وجہ سے اکا دکا ٹریڈرز ہی رسک لیتے ہیں۔ اگر ایران سے مال نہیں آتے تو لوکل ریٹوں میں بہتری بن سکتی ہے