+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 19 2026 15:36:17
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 93/94 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ ییلو پیس دال کے 100 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئ مزے داری نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق رشیا سے کنٹینرز میں بکنگ 310 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 96.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے تاہم بلک میں 15/20 ڈالر بکنگ کم میں مال مل جاتے ہیں۔ جو کراچی پورٹ پر 90 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ ابھی بلک میں مال بک نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ لوکل بھی کافی سپلائ پڑی ہوئ ہے اور دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں پرانی سپلائ کافی پڑی ہوئ ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں خوف ہے کہ اگر کہیں بکنگ 20 ڈالر بھی گر گئ تو لوکل میں ریٹ کم ہونے کے باوجود مارکیٹ کریش کر سکتی ہے۔ اگر بکنگ 20 ڈالر گرتی ہے تو سارے امپورٹرز لوکل مال بیچ کر دوبارہ بکنگ میں مال پکڑنا شروع کر دینگے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ریٹ تو مناسب ہیں لیکن ییلو پیس میں فل حال ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ آگے جہاں کہیں سپلائ کنزیوم ہونا شروع ہو وہاں سٹاکسٹ کو کام کرنا چاہیے۔ ابھی فل حال مزے داری نہیں ہے۔