+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 19 2026 15:27:19
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 164/164.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ آگے فارورڈ میں 168/168.5 میں مال بک جاتے ہیں۔ تاہم زیادہ تر جینین گاہک تھل کے مال سستے ہونے کی وجہ سے تھل کے مالوں کی خریداری کر رہے ہیں۔ سرگودھا مارکیٹ جب نیچے 6400 کی طرف آتی ہے تو گاہکی آنا شروع ہو جاتی ہے اور جب 6800 کی طرف بازار جاتا ہے تو پرافٹ ٹیکنگ بھی شروع ہو جاتی ہے۔ پنجاب کے ملرز بھی تھل کے ہی مال خرید رہے ہیں کراچی سے وارہ نہیں ہے۔ سفید چنے سٹھڑی کا ریٹ 5200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں زیادہ تر بیسن میں وہی استعمال ہو رہا ہے۔ تھل سرگودھا منڈی میں سوموار پیمنٹ پر 6600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ یکم جولائی پیمنٹ پر 6750 جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 6850 روپیہ من تک خریدار ہے۔ لوکل تھل کی مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو تو پرافٹ ٹیکنگ بھی کرنی چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلیا سے بکنگ کا ریٹ اوپر ہے 620/30 ڈالر کے لیول پر ہے جس کی وجہ سے لوکل تھل کے مالوں میں کھینچ ہے۔ تاہم آسٹریلیا سے 620/30 ڈالر کے لیول پر فل حال گاہکی بھی نہیں ہے۔ آسٹریلیا سے بکنگ آگے دوبارہ کمزور نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب ڈالر ایک روپیہ نرم ہوا ہے اور 278.5 روپیہ تک ریٹ ہے انٹر بینک امپورٹ میں۔