+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 18 2026 22:05:28
  • Comments

Clover Seed | اہم رپورٹ برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصر سے انڈیا کیلئے 1300 ڈالر میں کام ہوا ہے ہے جولائی اگست شپمنٹ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا پرانا مال بھی مصر سے تقریباً 225/250 کنٹینر لے چکا ہے 1200/1250 ڈالر میں۔ تاہم 1300 ڈالر میں جو سودے ہوے ہیں یہ نئی کراپ کے ہیں 2026 والی کراپ کے۔ ابھی مصر میں فصل شروع نئی ہوئی ہے۔ مصر کی فصل جون میں شروع ہوتی ہے۔ بعض اوقات جون کے آخر میں شروع ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی فصل 13/14 مئ سے شروع ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں کاشت اچھی ہے۔ اگر موسمی حالات صحیح رہے فصل کی کٹائی کے وقت بارشیں نہ ہوئیں تو فصل اچھی آے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کی فصل بھی مئ میں شروع ہوتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی قبل از وقت کام نہیں کرنا چاہیے۔ ایک تو پاکستان میں پرانے مال کافی پڑے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ انڈیا پاکستان کی فصل جب جب آ جائے گی منڈیوں میں پھر تخمینہ لگائیں گے کیا کرنا چاہیے۔