+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 14 2026 12:51:46
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 11800/12000 روپیہ من جیسی پوزیشن ہے۔ فل حال نیچے ڈیمانڈ نہیں ہے پورے پنجاب میں ہی لوگ گندم کی کٹائیوں میں مصروف ہیں۔ ڈیمانڈ کم ہونے کے باوجود مارکیٹ کم نہیں ہو رہی ہے۔ بیچ نہیں آتی ہے۔ آگے جہاں ڈیمانڈ نکلے گی مارکیٹ میں بہتری کا ہی رجحان ہے۔ 
ہائبرڈ جوار مارکیٹ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ ملتان منڈی میں گنگا لائن وغیرہ کے 480 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم بیچ کھل کر نہیں ہے۔ 
سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 12200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آگے جہاں دو چار دنوں بعد نیچے ڈیمانڈ شروع ہوگی مارکیٹ میں مزید پیسے پڑنے کے امکانات ہیں۔