+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 01 2026 14:45:13
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید بہتر ہے اور 163.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 165.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 50 دن پیمنٹ پر 170/170.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں کراچی سے کھل کر بیچ نہیں ہے ان ریٹوں میں۔ سرگودھا منڈی میں 6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل فصل کا ریٹ پچھلے سال 8000 کھلا تھا جو کہ ساتھ ہی 9600/9700 تک چلا گیا تھا۔ پھر اس کے بعد سارا سال ہی مندہ رہا۔ ابھی ریٹ پچھلے سال کے ایوریج ریٹ کے مقابلے میں 40 فی صد تک کم کھلا ہے۔ بکنگ فل حال 550/60 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں آسٹریلیا سے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں گاہک نہیں ہے ان ریٹوں میں۔ آگے انڈیا اور پاکستان میں لوکل کراپ شروع ہونگی جس کی وجہ سے امپورٹرز ابھی بکنگ میں نہیں جائیں گے۔ انڈیا کی بھی اپنی ربیع کراپ شروع ہے اس لیے انڈیا بھی امپورٹ نہیں کرے گا فل حال اور دوسرا انڈیا میں لوکل چنے کا ریٹ پچھلے ایم ایس پی سے 10 فی صد تک کم ہے اس لیے انڈیا کی حکومت لوکل سے ہی مال خریدے گی قیمت کو سپورٹ کرنے کے لیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا نے جو حالیہ دالوں پر ڈیوٹی تھی 31 مارچ 2026 تک اس کی مدت 31 مارچ 2027 تک بڑھا دی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں کیری فارورڈ سٹاک بھی کافی پڑا ہے۔ ٹوٹل پیداوار کا آدھا مال پڑا ہوا ہے اسٹریلیا میں۔ لیکن اس وقت پیداوار سے زیادہ اہم فوکس ایران امریکہ جنگ پر بھی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ ٹرینڈ میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ پیداوار زیادہ ہونے کے باوجود کرایوں میں اضافہ بن سکتا ہے اور ٹرانسپورٹ میں مسائل آ سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے امپورٹرز لوکل میں ان ریٹوں میں کھل کر بیچ نہیں رہے ہیں اور لوکل مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق موسمی صورتحال بھی صحیح نہیں ہے۔ آگے ال نینو ہے۔ آگے انڈیا پاکستان میں مزید بارشیں ہیں۔