+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 13 2026 18:32:15
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 161 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال کراچی مارکیٹ میں خاموشی سی ہے۔ دوسری جانب تھل مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں نئے مالوں کے 6450 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ سرگودھا منڈی میں 6550 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ابھی آمدن ہی کھل کر شروع نہیں ہوئ ہے۔ ٹریڈرز سر پر ہی مال بیچ رہے ہیں۔ ابھی آگے آمدن آہستہ آہستہ زیادہ ہوگی پھر ساتھ ساتھ حالات واضح ہونگے۔ اس بار کراپ اچھی ہے شروع میں آمدن کے زور کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی نرم ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے مزے داری نہیں ہے صرف جنگی حالات نا ساز ہیں جس کی وجہ سے فیصلہ سازی میں ٹریڈرز رکے ہوئے ہیں۔ لوکل پاکستان بھی فصل اچھی ہے اور آسٹریلیا بھی کافی سٹاک پڑے ہیں۔ آسٹریلیا زیادہ سٹاک ہونے کی وجہ سے بھی سٹاکسٹ رہے ہوئے ہیں کہ کہیں ادھر مال ان ریٹوں میں لیں اور آسٹریلیا ہی مارکیٹ نا کمزور ہو جائے۔ اس سیزن آسٹریلیا نیچے 450 ڈالر تک چلا گیا تھا۔ ابھی نئ فصل کی آمدن کی وجہ سے مارکیٹ کچھ نا کچھ نرم ہو سکتی ہے اور تھل میں سٹاکسٹ نے پچھلے سیزن مار کھائی ہے۔ 8500/9000 میں مال سٹاک کر کے بعد میں نقصان کر کے ہی مال فروخت کیے ہیں۔