+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 08 2026 11:53:02
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں حاضر میں 161.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ ایگرو کراپ کے مالوں کے 162 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ کل تھل میں کافی بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ حالیہ بارشوں سے فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ مکمل رپورٹ ایک دو دن تک سامنے آئے گی۔ فل حال سرگودھا منڈی میں نئے مالوں کا 6650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں دو کلو گیل والے مالوں کے جبکہ پرانے مال کے 6850 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ریٹ تو مناسب ہے لیکن آسٹریلیا میں بھی مال کافی بچا ہوا ہے۔ سپلائ بہت ہے۔ دوسری جانب جنگ بندی کی وجہ سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے۔