+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 11 2026 12:45:20
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ حاضر میں ایڈوانس پیمنٹ والے مالوں کے 161/161.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال امپورٹرز کی سیلنگ ہے امپورٹرز کو نفع ہے ان ریٹوں میں۔ ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 6700 روپیہ من ملتان 6800 روپیہ من جبکہ سرگودھا منڈی میں بھی 6900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فل حال کام کاج رکے ہوے ہیں حالات خراب ہونے کی وجہ سے نقل و حمل نہیں ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جنوری میں آسٹریلیا سے 91511 ٹن کالا چنا لوڈ ہوا ہے جو کہ دسمبر کے مقابلے میں 85% تک کم ہے۔ کالے چنے میں سب سے زیادہ خریداری انڈیا نے کی ہے جنوری میں 72036 ٹن کالا چنا شپ ہوا ہے انڈیا کے لیے۔ پاکستان کے لیے 8638 ٹن جبکہ یو اے ای کے لیے 7258 ٹن کالا چنا لوڈ ہوا ہے اسٹریلیا سے۔ دوسری جانب ایران اور امریکی-اسرائیلی افواج کے درمیان تنازعات کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں شپنگ میں شدید رکاوٹوں سے مارچ شپمنٹ کی ترسیل متاثر ہونے کی توقع ہے۔