+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 13 2026 16:01:01
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا کراچی مارکیٹ میں پورٹ والے مالوں کے 165/170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یہ مال بھی مکس کوالٹی ہیں اور پیمنٹ بچھی ایڈوانس دے کر مال اٹھانا ہے۔جبکہ اچھے مشین کلین مالوں کا ریٹ 190/195 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بکنگ میں مال مکس کوالٹی آتے ہیں امپورٹرز لوکل میں چھنائ کروا کر سارٹ کر کے اچھے مال مہنگے فروخت کرتے ہیں۔ بکنگ سٹانڈرڈ کوالٹی 540 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 166 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم یہ مال ریگولر کوالٹی ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مال پورٹ سے 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں مکس کوالٹی مال۔ کینیڈا سے بھی ہلکی کوالٹی آ رہی ہے ٹریڈرز سارٹ کر کے مال فروخت کرتے ہیں بکنگ کینیڈا سے 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 208.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ اور لوکل چھنائ کروا کر 8 ایم ایم 220 جبکہ 8/9 مکس 250 اور 9 ایم ایم 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 9 ایم ایم مال شارٹ ہیں لوکل میں جبکہ گاہکی بھرپور ہے۔ بوڑے سٹورز موٹے مالوں کے گاہک ہیں جبکہ لوکل مال اتنا نہیں ہے جس کی وجہ سے بازار پڑتے سے کافی اوپر ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 340/360 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 8 ایم ایم 290/295 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ امیریکا سے 1060 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں برانڈڈ مالوں کی جو کراچی پورٹ پر 325 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ سفید چنوں میں رش کم ہے بکنگ میں امپورٹرز پچھلے سال سے اچھی مزدوری کر رہے ہیں۔ بکنگ میں ریٹ کم ہیں کوالٹیاں ہلکی ہیں اور بکنگ میں بندے بھی ہیں۔ مال منگوا کر لوکل سارٹ کر کے اچھی کوالٹی اوپر ریٹوں میں بیچتے ہیں۔