+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 10 2026 14:18:38
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر میں مال نہیں ہیں حاضر 144 روپیہ کلو تک بھاؤ مانگتے ہیں۔ جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔  جبکہ جو جہاز پورٹ پر لگنا ہے اس کو بھی ابھی تک پورٹ پر رش زیادہ ہونے کی وجہ سے برتھ نہیں ملی ہے۔ اس جہاز میں 118 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں اور جو اس کے بعد بلک میں مال آنا ہے اس میں 109 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال جو آگے بلک میں مال آنے ہیں وہ پہلے سے ہی بکے ہوئے ہیں۔ امپورٹرز نے لوکل میں مال فروخت کر کے جہاز والے مال لیے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب جہاز کے مالوں کا لوکل ریٹ تیز ہونے کی وجہ سے ٹریڈرز نے بیچ میں بلائنڈ سودے بھی بیچے ہوئے ہیں۔ جہاں پر ان کی کوورنگ آئ لوکل بازار مزید شوٹ اپ ہو سکتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ حاضر نیچے ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ دال ملز کی اگلے 10/15 دنوں کی دال پہلے سے ہی بکی ہوئ ہے۔