+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 30 2026 15:57:15
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 164 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 165روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کیش پیمنٹ پر 7050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق وقتی پورٹ پر بلک میں مال کافی لگا ہے اور مال لگنے کے باوجود کالا چنا کی مارکیٹ پلس ہو گئ ہے۔ پہلے جب مارکیٹ بکنگ میں بھی اور لوکل میں بھی نیچے چلی گئ تھی وہاں پر امپورٹرز اور ٹریڈرز نے نیچے ریٹوں میں کافی مال بیچ دیے تھے وئٹیرا کے 148/150 میں۔ دوسری جانب کالا چنا کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے ڈیمانڈ نیچے بہت اچھی ہے۔ کراچی سے لوڈنگ اچھی ہے اور پہلی تاریخوں میں مزید اچھی ڈیمانڈ نکل سکتی ہے۔ اس وقت ملرز کی دال اگلے دنوں کی بھی ایڈوانس بکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی اچھی ہونے کی وجہ سے کوئئ پیمنٹ پریشر اتنا بنا نہیں اور شارٹ کوورنگ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہو گئ ہے۔ فل حال بازار تو بہتر ہے لیکن کالے چنے میں کام ساتھ ساتھ ہی کرنا چاہیے۔ حاضر تھوڑا بہت کے کر جو بھی تھوڑا بہت نفع ہو مال بیچنا بھی چاہیے۔ لمبا کام نہیں کرنا چاہیے۔ اب مارکیٹ 10 روپیہ کلو بہتر ہو چکی ہے اور بلک میں بھی جن امپورٹرز کے مال لگے ہیں وہ اب پرافٹ میں ہیں۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے انڈیا نے 535 ڈالر میں مال خریدا ہے۔ انڈیا لوکل بازار کافی بہتر ہوا ہے۔ پچھلے ایک ماہ میں 5500 والا بازار 5934 روپیہ کوئنٹل تک ہو گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ انڈیا نے امپورٹ پر بھاری ڈیوٹی لگائی ہے اپنی لوکل مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے۔ تاہم اسٹریلیا میں سپلائ کافی زیادہ ہے اور مجموعی طور پر مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے اور پاکستان بیجائ بھی بہت اچھی ہوئ ہے۔ 10/12 سالوں بعد اتنی بیجائ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ وقتی بازار بہتر ہے۔ جیسے جیسے لوکل بازار اوپر جائے ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔