+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 12 2026 18:06:17
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو۔مزید کمزور ہے اور حاضر میں 159/160 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ وائٹیرا جہاز والے مال کے 154.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ دوبارہ سست ہے۔ کالا چنا میں تقریباً ایک ہفتے میں 12/13 روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ تیزی ٹیکنکل بنیاد پر دیکھنے میں آئی ہے تھوڑا بہت آسٹریلیا کی بکنگ تیز ہوئی اور دوسری جانب ایک جہاز کی سیٹلمنٹ کی بات چیت چل رہی ہے اور ایک جہاز 10 جنوری کو لگنا تھا وہ لیٹ ہو گیا اب 18 جنوری کو لگے گا جس کی وجہ سے مارکیٹ تیز ہو گئ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا میں فارورڈ کے سودے ہر وقت ہوتے ہیں جن لوگوں نے اوور سیلنگ یعنی سر پر سودے بیچے ہوے تھے ان کی کوورنگ بھی ساتھ ہی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ تیز ہوگئ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان کی لوکل فصل کی کاشت گزشتہ بارہ تیرہ سال بعد بہت بمپر ہوئی ہے اور ابھی تک کالا چنا کی کاشت کے علاقوں میں دو درمیانی بارشیں ہو چکی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے جنوری کے مہینے میں دو بارشوں کے سپیل مزید آئیں گے پہلا سپیل 18 سے 21 جنوری تک آے گا جبکہ دوسرا بارشوں کا سلسلہ 24 جنوری تک متوقع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اگر ان دو سلسلوں میں ایک میں بھی اچھی بارش ہو گئ تو پاکستان کی لوکل فصل بہت اچھی ہو جائے گی۔ بشرطیکہ کہ فروری مارچ میں اگر موسم اچھا رہا تو۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر جنوری میں کالا چنا کی کاشت کے علاقوں میں اچھی بارش پڑ گئ تو بہترین فصل آنے کی توقع ہے۔ اس لئے چنے ضرورت کے مطابق ہی لیتے بیچتے جائیں۔ وقتی طور پر انڈیا مال تو خرید رہا ہے آسٹریلیا سے لیکن انڈیا میں بھی مدھیہ پردیش صوبہ جو سب سے زیادہ دالیں اگاتا ہے وہاں بھی آمدن بھرپور شروع ہو جاے گی انڈیا میں بھی فصل ٹھیک ہے۔ کئی دفعہ انڈیا والے آسٹریلیا سے خریداری کرتے ہیں جب انٹر نیشنل مارکیٹ گرم ہو جاتی ہے واپس بیچ بھی جاتے ہوتے ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی سپلائی کی کوئی کمی نہیں ہے۔