+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 10 2026 20:14:27
  • Comments

Sugar | اہم رپورٹ چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر پیمنٹ پر 14225 جبکہ جنوری کے سودے 14170 تک ہوے ہیں۔ پاک کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو ملز سے 20 جنوری تک کی پیمنٹ پر 14300 تک سودے ہوے تھے جبکہ اتحاد شوگر ملز کے سودے 14400 تک ہوے تھے۔ یہ سودے چند دن پہلے ملوں سے ہوے تھے فل الحال جے ڈی ڈبلیو گروپ اور اتحاد شوگر ملز ان ریٹوں میں سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ دوسری جانب انڈسٹری کی ڈیمانڈ بھی اچھی ہے کیونکہ 17 فروری سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے حاضر میں جہاں تھوڑی ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ مارکیٹ 200/300 پلس ہو سکتی ہے۔ تاہم لانگ ٹرم کیلئے ابھی تصویر کا رخ کلئیر نہیں ہے کیونکہ ملوں کا موقف ہے چینی اس سال 64/65 لاکھ ٹن بنے گی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کا موقف ہے چینی 70/72 لاکھ ٹن بنے گی۔ اس صورتحال میں تصویر کا صحیح رخ جنوری کے آخر میں واضح ہو گا جب جنوری کی کرشنگ کے فگر آ جائیں گے تب تقریباً 65/70 فیصد کرشنگ مکمل ہو چکی ہو گی۔ تب اندازہ بہتر لگ سکے گا کہ چینی کتنی بنے گی۔ 64/65 لاکھ ٹن اور 72 لاکھ ٹن میں 7/8 لاکھ ٹن کا فرق ہے اور یہی 7/8 لاکھ ٹن کا فرق ہی مندہ تیزی کو واضح کرے گا۔ اس لئے فل الحال ساتھ ساتھ لیتے جائیں اور جہاں روپیہ دو روپیہ مزدوری ملے وہاں بیچتے جائیں۔ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے 200/300 کی تیزی بن سکتی ہے ڈیمانڈ کے ساتھ