+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 07 2026 15:01:24
  • Comments

Turmeric | ہلدی ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 17500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہلدی ثابت کا ریٹ 1850/1950 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ انڈیا ریٹ کافی تیز ہے 18000 روپیہ کوئنٹل ٹچ کر گیا ہے۔ تاہم انڈیا مارکیٹ میں ان ریٹوں میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ انڈیا میں اس سال فصل کو لے کر خاصی تشویش پائی جا رہی ہے، بالخصوص مہاراشٹر میں۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس سال پیداوار میں 20% سے 22% تک کمی ہو سکتی ہے، اور کل پیداوار 9 لاکھ ٹن یا اس سے بھی کم رہنے کا امکان ہے انڈیا میں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہلدی کے پتے وقت سے پہلے پیلے پڑ کر سوکھ گئے تھے، جس کی وجہ سے زمین کے اندر ہلدی کی گانٹھوں (Rhizomes) کی نشوونما صحیح طرح نہیں ہو سکی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں ابھی آگے 15 جنوری کے بعد آمدن شروع ہو جائے گی۔ پاکستان میں بھی آمدن شروع ہے کچی ہلدی کی۔ آگے کچی ہلدی میں آمدن کے باعث جو بھی ریٹوں میں تھوڑی بہت کمی ہو مال خریدنے چاہیں۔ لوکل میں بھی 16000/17000 کے لیول پر آ گیا سپورٹ ہے۔ یہاں سے ریٹوں میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔