+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 08 2025 15:18:01
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ہلکی کوالٹی مال 170 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پورٹ پر مال آئے ہیں وہ تھوڑے بہتر مال ہیں 180 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مشین کلین مالوں کے 185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ رکی ہوئ ہے 530/40 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ میں بھی کوئ مزے داری نہیں ہے۔ امپورٹرز بس تھوڑا تھوڑا مال منگوا کر لوکل فروخت کر کے دوبارہ بکنگ میں چلے جاتے ہیں۔ یوکرین کے 7 ایم ایم مال 205 جبکہ 8 ایم ایم مال 215 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا والے مال زیادہ نہیں آ رہے ہیں ان کا کلر سفید ہوتا ہے تھوڑا۔ گاہک پسند نہیں کرتا۔ گاہک زیادہ گولڈن مال پسند کرتے ہیں۔ سٹھری چنا کچا مال 6000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ تیار کر کے برانڈ بنا کر 170/175 روپیہ کلو تک بک جاتے ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کے 225 سے 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پرسنٹیج کے حساب سے۔ جس میں 9 ایم ایم کی پرسنٹیج 60٪ تک ہو وہ 240 ریٹ ہے۔ بکنگ 710 ڈالر ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 217.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لیکن کینیڈا کی کوالٹی ہلکی ہے اس بار۔ موٹا سائز کم ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل کلپر برانڈ ختم ہے رامبا برانڈ کے 365 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل میں موٹے چنے سٹاک میں کم ہیں لیکن پائپ لائن میں مال بک ہیں۔ ساتھ ساتھ آتے جائیں گے۔ کوئ زیادہ لمبی چوڑی مزے داری نہیں لگتی ہے مارکیٹ میں۔ سٹاکسٹ نہیں ہیں مارکیٹ میں۔ ٹریڈرز بس برابر برابر ہی کام کر رہے ہیں۔