+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 19 2025 12:21:41
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ ایڈوانس پیمنٹ پر 172/172.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سودیمہ ویسل کا بھی یہی ریٹ ہے۔ کوورنگ والے گاہک ہیں جبکہ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ تھل کے مال کے 7250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال بازار تو بہتر ہے آگے جو پورٹ پر مال لگ رہا ہے یہ اوپر ریٹ میں پڑتا ہے۔ تاہم حاضر کام بھی ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے۔ لوکل میں زیادہ کام نہیں کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مزید آگے جو پائپ لائن میں مال ہیں وہ نیچے ریٹوں میں ہیں وائٹئرا کے مال 156 میں مل جاتے ہیں۔ اس کے علاؤہ جنوری میں کافی مال آنا ہے پاکستان میں۔ کنٹینرز میں بھی اور بلک میں بھی۔ فل حال بازار بہتر ہے لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہے۔ اس لیے تھوڑی بہت بہتری کے چکر میں آگے زیادہ پھنسنے کے امکانات ہیں۔ حاضر ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ابھی حال ہی میں اپریل میں بھی کالا چنا 30 روپیہ کلو پڑتے سے نیچے بک رہا تھا اور عموماً مارکیٹ لوکل سپلائ زیادہ ہونے کی وجہ سے پڑتے سے نیچے چل رہی ہوتی ہے۔ آگے جہاں مال زیادہ لگیں گے مارکیٹ موقع دے گی۔